لوک سبھا میں کانگریس کی گڑبڑ - کارروائی کئی مرتبہ ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

لوک سبھا میں کانگریس کی گڑبڑ - کارروائی کئی مرتبہ ملتوی

نئی دہلی
یو این آئی
لوک سبھا میں کانگریس ارکان نے آج ان کی پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی رکن کیرتی سومیا کی جانب سے استعمال کردہ اشتعال انگیز غیر پارلیمانی اور اہانت آمیز زبان کے استعمال پر گڑ بڑ پیدا کی ۔ ڈاکٹر سومیا نے امیٹھی فوڈ پارک پراجکٹ کی منسوخی پر ایوان زیریں میں حکومت کے خلاف مسٹر راہول گاندھی کے الزامات پر رد عمل ظاہر کررہے تھے ۔ ان کے پر شور احتجاج کے دوران جس میں وہ ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے تھے اور ہم انصاف چاہتے ہیں ، ہم انصاف چاہتے ہیں کے نعرے لگائے اور ریکارڈ سے ڈاکٹر سومیا کی جانب سے استعمال کردہ قابل اعتراض الفاظ کو ہذف کرنے کا مطالبہ کیا جس کے نتیجہ میں ایوان کو دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا ۔ کانگریس ارکان نے وقفہ صفر اور اس کے بعد بھی ایوان کی کارروائیں درہم برہم کردی جب پہلے التوا کے بعد2:30بجے دوپہر ایوان کی کارروائی شروع ہوئی کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے قاعدہ352کے تحت ایک پوائنٹ آف آرڈر اٹھایا جو ایک رکن پر شخصی حملہ پر امتناع عائد کرتا ہے اور کہا کہ راہول گاندھی کے خلاف بی جے پی رکن کی جانب سے استعمال کردہ غیر پارلیمانی اشتعال انگیز و اہانت آمیز الفاظ کو ریکارڈ سے ہذف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رکن کو وزیر داخلہ راجن ناتھ سنگھ کی جانب سے از خود کل رد عمل کے بعد راہول گاندھی کے خلاف رد عمل ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے رد عمل میں کہاتھا کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے وزیر فوڈ پروسیسنگ ہر سمرت کور کی مداخلت کو بھی غیر ضروری اور غیر اشتعال انگیز قرار دیا جبکہ رد عمل کا وزیر داخلہ کی جانب سے اظہار کیاجاچکا ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر ٹی تھمبی دورائی نے جو کرسی صدارت پر موجود تھے کہا کہ وہ یہ معاملہ اسپیکر سمترا مہاجن کے علم میں لائیں گے کیونکہ وہ کارروائی کی صدارت کررہے تھے اور کھرگے نے یہ معاملہ ان سے رجوع کیا تھا تاہم ان کی رولنگ کانگریس ارکان کو خاموش کرنے میں ناکام رہی اور وہ ایک بار پھر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور ہم انصاف چاہتے ہیں ، ہم انصاف چاہتے ہیں کے نعرے لگائے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں