یو این آئی
15ویں لوک سبھا میں 90فیصد ارکان پارلیمنٹ نے مفاد عامہ سے متعلق4۔5لاکھ سے زیادہ سوال پوچھے جب کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی ، نائب صدر راہول گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سمیت ایسے55اراکین تھے جنہوں نے پورے5برسوں میں ایک بھی سوال نہیں پوچھا۔ ارکان پارلیمنٹ کی ایسی ہی تفصیلات پر مبنی ایک رپورٹ آئی ہے جس میں کئی دلچسپ حقائق کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ لوک سبھا اسپیکر سمتر امہاجن نے کل اس رپورٹ کااجرا کیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے ہر اندراز اور رویہ پر گہری نظر رکھنے والی رضا کار تنظیم سنٹر فار ڈیمو کریسی اینڈ پیس کے زیر اہتمام تیار کردہ اس رپورٹ مین15ویں لوک سبھا کی پانچ سالہ میعاد کے دوران تمام545ارکان پارلیمنٹ کے کردار کا مختلف پیمانوں کی بنیاد پر تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے لوک سبھا میں پوچھے گئے سوالات سے لے کر بحث میں ان کی شرکت، ایوان میں موجودگی اور ارکان پارلیمنٹ ڈیولپمنٹ فنڈ جیسے تمام موضوعات پر تفصیل سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً490ارکان پارلیمنٹ نے تقریبا4۔5لاکھ سوالات پارلیمنٹ میں اٹھائے اور اپنے علاقہ کی ترقی پر70فیصد سے زیادہ رقم خرچ کی ہے۔ ایڈیٹر نیرج گپتا کے مطابق اس رپورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کو ان کی تعلیم، کاروبار، عمر، صنف، ریاست ، سیاسی جماعتیں اور محفوظ نشستوں جیسے تمام پیمانوں کی بنیاد پر تجزیہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی رپورٹ میں پتہ چلتا ہے کہ پارلیمنٹ کے تمام اہم لیڈر عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کے تئیں لاپرواہ ہیں ۔ سونیا گاندھی، راہول گاندھی، ملائم سنگھ یادو سمیت55ارکان پارلیمنٹ ایسے ہیں جنہوں نے5برس کے دوران ایک بھی سوال نہیں پوچھا ۔ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ تمام لیڈروں کا یہی حال ہے ۔ مثلاً لوک سبھا کی موجودہ اسپیکر سمترا مہاجن اور وجینت جے پانڈا جیسے کئی ارکان پارلیمنٹ اسے ہیں جنہوں نے اس معاملہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس رپورٹ میں لوک سبھا کے ارکان کی5سال کی مدت کو بحث میں ان کی شرکت، ایوان میں موجودگی ، ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈ کو خرچ کرنے ، کارروائی میں رخنہ ڈالنے ، واک آؤٹ اور پرائیویٹ ممبر بل جیسے مختلف جمہوری پیمانوں کی کسوٹی پر پرکھا گیا ہے ۔ لوک سبھا میں پوچھے گئے سوالات کے لحاظ سے اگر دیکھاجائے تو شیو سینا کے آنند راؤ اڈ سول1280سوال پوچھ کر پہلے نمبر پر رہے ہیں ، وہیں1185سوال پوچھ کر گجانن بابر دوسرے نمبر پر ،1141سوال پوچھ کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی تیسرے نمبر پر ،1112سوال پوچھ کر کانگریس کے پردیپ ماجھی چوتھے مقام پر اور شیو سینا کے شیواجی ادھل راؤ پاٹل1194سوال پوچھ کر پانچویں نمبر پر ہے۔
Asaduddin Owaisi among top three best performers in 15th Lok Sabha
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں