کانگریس قیادت میں قانون سازی کی صلاحیتوں کا فقدان - مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-18

کانگریس قیادت میں قانون سازی کی صلاحیتوں کا فقدان - مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کانگریس کی جانب سے پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر جارحانہ طرز اختیار کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی قیادت میں قانون سازی کی صلاحیتوں کی کمی ہے ۔ اس قیادت میں دوسروں پر منحصر ہونے کے بجائے راست طور پر معاملہ فہمی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بی جے پی یا مرکزی حکومت اراضی بل مسئلہ پر فہم و ادراک کی جنگ ہار چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارل مارکس کی بائیں بازو کی شاطرانہ چال حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ارون جیٹلی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے کارپوریٹ گھرانوں کو فراخدلانہ چھوٹ دینے کے الزامات کو مسترد کردیا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ4برسوں میں کارپوریٹ گھرانوں کو2۔5لاکھ کروڑ روپے کی ٹیکس کٹوتی دی جارہی ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس نے پی ٹی آئی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ صورتحال مسائل کوسمجھنے میں کمی سے پیدا ہوئی ہے۔ موجودہ صورتحال پر اگر آپ ان کی چند تقاریر کی سماعت کریں گے تو پتہ چلے گا کہ وہ خود کی جانب سے کی گئی قانون سازی کے خلاف ہیں بلکہ موجودہ موڈ کے خلاف بھی ہے ۔ اس لئے میں ان کے لئے کارل مارکس سے زیادہ کمیونسٹ، کا فقرہ استعمال کرتا ہوں ۔ اور کچھ تو آج کے وقت میں مکمل طور پر اندازہ لگانے میں غلط ہیں ۔حالیہ دنوں میں اراضی بل اور کارپورٹیس کو ٹیکس میں چھوٹ کے مسئلہ پر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے جارحانہ رویہ پر کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس( جی ایس ٹی) بل ، اراضی بل اور رائیل اسٹیٹ بل کی مثالیں دیتے ہوئے کانگریس قیادت اور پارٹی کے موقع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قیادت میں قانون سازی کی قابلیت کا فقدان ہے ۔ آپ تاریخ کو الٹ کر دیکھے تب آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ وہی لوگ ہیں جو یہ بل لائے تھے اور اب میں اس کی مخالفت کررہا ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ کانگریسی لیڈروں کے ایک گروپ کو معاملہ کا راست مطالعہ کرنا چاہئے نہ کہ جو کچھ بھی ہے اسے قبول کرلیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت کا خود کار است مطالعہ کرنا چاہئے یا ان کے غیاب میں جو لوگ بات کررہے ہیں انہیں تبدیل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی بل کو کانگریس نے ہی اپنے دور حکومت میں متعارف کروایا تھا ۔ اور اسے اسٹینڈنگ کمیٹی نے سوائے بڑی تبدیلیوں کے اسے منظور کرلیا تھا ۔ ہر چیز اسٹینڈنگ کمیٹی کے مطابق ہے ۔ ان کی قیادت اس بل کی شقوں کا مطالعہ کر ے بغیر اس کی مخالفت کرنے لگی ۔ کانگریس قیاست رئیل اسٹیٹ بل کے خلاف بات کررہی ہے، یہ بل بھی یوپی اے حکومت نے تیار کیا تھا اور اسے پارلیمنٹ میں متعارف کروایا تھا اس بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس وقت منظور کرلیا تھا جب کانگریس کی حکومت تھی ۔ انٹر ویو کے دوران جب وزیر فینانس ارون جیٹلی سے یہ پوچھا گیا کہ راہول گاندھی وزیر اعظم پر تنقیدیں کررہے ہیں اور حکومت بے حد سنجیدگی سے ان کی تنقیدوں کو لیتے ہوئے پارلیمنٹ میں راہول کے ایک بیان پر 5مرکزی وزرا جواب دے رہے ہیں ۔ تب ارون جیٹلی نے بھپرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ میڈیا والے مجھ سے زیادہ انہیں سنجیدگی سے زیادہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی پارلیمنٹ میں کچھ مسئلہ اٹھاتا ہے متضاد مقام آتا ہے اس طرح کی کوئی مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جاتا ہے تب میڈیا کو ضرور اس کا تجزیہ کرنا چاہئے کہ آیا یہ مسئلہ سنجیدگی سے لیاجاسکتا ہے یا نہیں۔

Congress leadership lacks "legislative literacy": Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں