یو این آئی
رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلسطینی صدر محمود عباس کو امن کا فرشتہ کہا ہے ۔ کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکین میں پوپ فرانسس نے صدر محمود عباس سے ملاقات میں انہیں امن کا فرشتہ کہا ۔ صدر عباس اتور کو 19ویں صدی کی دو فلسطینی راہبوں کو سینٹ یعنی ولی قرار دیے جانے کی تقریب میں شرکت کے لئے ویٹیکین کا دورہ کررہے ہیں ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو پوپ فرانسس نے فلسطینی صدر سے20منٹ ملاقات کی اور اس کے دوران انہیں ایک میڈل دیا گا جس پر امن کے فرشتے کی تصویر کشی کی گئی تھی۔ اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ یہ بالکل مناسب ہے کیونکہ آپ امن کا فرشتہ ہیں ۔ ویٹیکن کو فلسطین میں واقع کیتھولک فرقے کے گرجا گھروں کی تائید اور ان کے حقوق کے بارے میں تشویش لاحق ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ان گرجا گھروں کی حفاظت کی جائے۔ واضح رہے کہ یورپ کے کئی منتخب ادارے فلسطین کے حق میں قرار دادیں منظور کرچکے ہیں ۔ اس سے قبل ویٹیکن کے حکام نے حال ہی میں ہوئے ایک معاہدے کے تحت فلسطینیوں کی علیحدہ ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اسرائیل نے ویٹیکن کے اس اعلان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے قیام امن کی کوششوں پر مثبت اثر نہیں پڑے گا ۔ فلسطین اور ویٹیکن کے درمیان جو اسرائیل اور فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے مذاکرات کا عمل20سال سے جاری ہے ۔
Pope Francis praises Mahmoud Abbas as he canonises two Palestinian nuns
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں