رائٹر
برطانیہ کی تاریخ میں بریڈ فورڈ کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ یہاں خواتین کے لئے پہلی مسجد بنائی جائے گی جہاں صدفیصد عورتیں ہی آئیں گی اور اس کی امام بھی خاتون ہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم وومن کونسل کی چیف ایگزیکٹیو بانہ گورا نے وومن انٹر نیشنل کانفرنس میں برطانیہ بھر سے آئی ہوئی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرنس میں مشرقی قوانین سمیت مسلمانوں کے دیگر مسائل پر بات ہوگی ۔ بانہ گورا نے کہا کہ گزشتہ سال سے بریڈ فورڈ کونسل اس بات پر غور کررہی ہے کہ خواتین کو بھی یہ سہولت دی جائے تاکہ وہ باپردہ ہوکر اپنی عبادت کرسکیں ، شرعی طور پر اس بات کا جائزہ لیاجارہا ہے کہ کیا عورت امامت کرسکے گی یا نہیں ، اس کے لئے علماء اور شریعت سے بھرپور استفادہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ سال سے بریڈ فورڈ میں موجود مساجد کے خواتین کے لئے کردار کا جائزہ لے رہی ہیں ۔
Plans announced for UK's first women's mosque in Bradford
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں