مغربی بنگال میں ریسرچ اسکالروں کا پرامن مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-14

مغربی بنگال میں ریسرچ اسکالروں کا پرامن مظاہرہ

کولکاتا
یواین آئی
مستقل فیلو شپ کے مطالبہ پر مغربی بنگال کے100 سے زائد ریسرچ اسکالروں نے پر امن احتجاج کیا۔ ڈیمو کریٹک ریسرچ اسکالرس آرگنائزیشن کے کنوینر ارگیاداس نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اسکالروں کو فیلو شپ دیاجائے اور انہیں ہر مہینہ یہ رقم مہیا کرائی جائے ۔ اس کے علاوہ اسکالر شپ دینے میں غیر جانبداری اور مساوات سے کام لیاجائے ۔ داس نے کہا کہ مغربی بنگال کے مختلف انسٹی ٹیوٹ کے100اسکالروں نے سالٹ لیک میں واقع یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ریجنل دفتر کے باہر پر امن انداز میں مظاہرہ میں حصہ لیا ہے ۔ داس نے کہا کہ مغربی بنگال میں تحقیق وریسرچ کا ماحول نہیں ہونے کی وجہ سے سائنسدانوں کو مستقبل حکومت کا دروازہ کھٹکھٹاناپڑے گا ۔ تین رکنی وفد نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ایسٹرن ریجنل آفس کے انڈر سکریٹری کو میمورنڈم بھی دیا ۔ داس نے کہا کہ انہوں نے ہمارے میمورنڈم کو لیتے ہوئے کہا ہے کہ ویو جی سی کے ہیڈ کوارٹر دہلی میں بھیج دیں گے ۔ انہوں نے یہی میمورنڈم ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی کو بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ مکمل ہونے کے بعد مغربی بنگال ریسر اسکالروں کو ریاست میں روزگار کے مواقع نہیں ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ریسرچ اسکالروں کو روزگار کے مواقع دینے کے لئے میکانزم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں دربدر بھٹکنا نہیں پڑے۔

Bengal scholars protest irregular fellowship, fund shortage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں