مہارشٹرا - بیف امتناع کے خلاف بیلوں کا مورچہ نکالنے بی جے پی کی اتحادی پارٹی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-19

مہارشٹرا - بیف امتناع کے خلاف بیلوں کا مورچہ نکالنے بی جے پی کی اتحادی پارٹی کا اعلان

ممبئی
پی ٹی آئی
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڈ نویس سے امید افزا جواب حاصل کرنے میں ناکام آر پی آئی سربراہ رام داس آٹھولے نے کہا ہے کہ وہ کل مضافاتی باندرہ میں، مہاراشٹرا میں بیف پر امتناع کے خلاف بطور احتجاج کلکٹر آفس پر بیلوں کا مورچہ لیجائیں گے ۔ اٹھولے نے اس سے قبل پھڈ نویس سے بات کرکے اس امتناع کی مخالفت کی تھی ۔ آٹھولے جن کی پارٹی بی جے پی زیر قیادت ریاستی حکومت میں ایک اتحادی ہے نے کہا کہ جب کہ گائے کے ذبیحہ پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے پھر بیف کی تجارت اور کھانے پر پابندی کا کیا مطلب ہے؟ ریاستی حکومت نہ صرف مسلمانوں کے معاملہ میں بے رحمی کا مظاہرہ کررہی ہے بلکہ دیگر طبقات کے ساتھ بھی نا انصافی کی مرتکب ہورہی ہے جو گوشت کھاتے ہیں ۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔ آٹھولے نے کہا کہ اس پابندی سے گوشت کے تاجرین کے علاوہ اس سے وابستہ شعبوں سے جڑے ہزاروں افراد بیکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کاہ لگتا ہے کہ یہ اب صرف حکومت کی انا کا مسئلہ بن گیا ناکہ عوام کے جذبات کے احترام کا مسئلہ۔ ہم کچھ لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ہزاروں لوگوں کے ذریعہ معاش سے کھلواڑ نہیں کرسکتے ۔ کیا یہ خوشامدانہ سیاست نہیں ہے ۔ بیف ٹریڈرس نے بھی کل ریاست گیر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

BJP's ally to protest against beef ban in Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں