راجیہ سبھا میں نتن گڈکری کے استعفیٰ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

راجیہ سبھا میں نتن گڈکری کے استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دہلی
یو این آئی
راجیہ سبھا میں ایک مرکزی وزیر کو ناجائز فائدہ دینے اور قابل تجدید توانائی پر سبسیڈی میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کرتے ہوئے متعلقہ وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جس کے سبب وقفہ صفر اور وقفہ سوالات میں رخنہ پڑا اور ایوان کی کارروائی پانچ بار ملتوی کرنی پڑی۔ وقفہ صفر میں اس مرکزی وزیر کے استعفیٰ کے مطالبہ پر ایوان کی کارروائی پہلے10منٹ اور بعد میں15منٹ کے لئے ملتوی ہوئی اور جب وقفہ سوال شروع ہوا تو اپوزیشن پارٹیوں نے پہلے کی طرح پھر سے ہنگامہ شروع کردیا اور وزیر کے استعفیٰ کے مطالبہ پر نعرے بازی کرنے لگے جس کے سبب دو بار15۔15منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔ وقفہ سوال جب12بجے شروع ہوا تو کانگریس کے آنند شرما، جنتادل یو کے شرد یادو اور سی پی ایم کے سیتا رام یچوری اپنی سیٹ سے کھڑے ہوکر کچھ بولنے لگے تو چیئرمین نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی ۔ ڈاکٹر انصاری نے مسٹر شرد یادو سے کہا کہ اگر میں آپ کو بولنے کی اجازت دیتا ہوں تو مجھے چار دیگر لوگوں کو بھی اجازت دینی پڑے گی اس لئے آپ لوگ وقفہ سوال کے دوران یہ معاملہ نہ اٹھائیں اور اگر آپ کو یہ موضوع اٹھانا ہی ہے تو آپ وقفہ سوال کے بعد یہ معاملہ اٹھا سکتے ہیں ۔ تاہم حزب اختلاف اور اقتدار کے شوروغل کے سبب چیئرمین نے کئی بار ایوان کی کارورائی15۔15منٹ کے لئے ملتوی کرنے کے بعد بالآخر لنچ تک ملتوی کردی۔

Rajya Sabha Business Disrupted Over Demands for Nitin Gadkari's Resignation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں