گیس کی عدم فراہمی اور پروموٹر کی تاخیر پر امیتھی میں فوڈ پارک منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-13

گیس کی عدم فراہمی اور پروموٹر کی تاخیر پر امیتھی میں فوڈ پارک منسوخ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راہول گاندھی کی جانب سے اپنے حلقہ انتخاب امیٹھی کے میگا فوڈ پارک کو منسوخ کرنے کا مسئلہ اٹھانے کے بعد حکومت نے آج لوک سبھا میں اس مسئلہ پر بیان دیا ۔ حکومت نے کہا کہ اس پراجکٹ کو پروموٹرس کمپنی کی جانب سے ضروری شرائط کی عدم تکمیل پر منسوخ کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر اغذیہ ہر سمرت کو ربادل کی جانب سے لوک سبھا میں پڑھ کر سنائے گئے تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ فوڈ پارک کی پروموٹر کمپنی نے قدرتی گیاس کی عدم دستیابی پر اس پراجکٹ کو مزید چلانے سے اپنے معذوری ظاہر کی ہے ۔ اس پراجکٹ کے لئے گیاس کی سربراہی کی درخواست کو پچھلی حکومت نے2012میں مسترد کردیا تھا ۔یہ مسئلہ امیٹھی میں شکتی مان میگافوڈ پارک پرائیویٹ لمٹیڈ کی منسوخی سے متعلق ہے ۔ کور نے کہا کہ اس پراجکٹ پر حتمی فیصلہ لینے کے لئے منعقد کی گئی میٹنگ میں پروموٹر کمپنی کی جانب سے بیحد تاخیر کے باعث وزارت نے اس پراجکٹ کو منسوخ کردیا ۔ اس پراجکٹ کی منسوخی کے فیصلہ سے پر وموٹرکمپنی نے11جولائی2014کو واقف کروایاگیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پروموٹر کمپنی کی جانب سے پراجکٹ کی شروعات میں بیحد تاخیر کے مسئلہ کو بین وزارتی منظور کمیٹی کی جانب سے30جون2014میں غور کیا گیا اور اس پراجکٹ کی منسوخ کی اجازت دی گئی ۔ کانگریس ارکان کی جانب سے گڑ بڑ کے دوران ہر سمرت کور نے کہا کہ فوڈ پارک کی پروموٹر کمپنی نے قدرتی گیس کی دستیابی نہیں ہونے کی وجہ سے اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں نااتفاقی ظاہر کی تھی ۔ وزیر نے بتایا کہ قدرتی گیس کے الاٹمنٹ سے پچھلی حکومت نے انکار کیا تھا ۔ یہ مسئلہ امیٹھی میں مجوزہ میگا فوڈ پارک پرائیویٹ لمٹیڈ کو منسوخ کئے جانے سے منسلک تھا ۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے ا س مسئلے کو لے کر گزشتہ ہفتے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی پر انتقام کی سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔

'Modi govt is doing politics of vendetta': Amethi food park issue again leads to heat in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں