یو این آئی
کلکتہ کارپوریشن کی سابق ڈپٹی میئر فرزانہ عالم کل رات9;15بجے انتقال ہوگیا ۔ 30اپریل کو ا پوزیشن کے بند کے خلاف ترنمول کانگریس کے جلوس دوران ہی ترنمول کانگریس کے ورکروں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں تھیں ۔ انہیں اندرونی چوٹ پہنچیں تھیں۔ اس کے بعد انہیں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ اسپتال میں72گھنٹے بھرتی رہیں اور اس کے بعد خود اپنی ذمہ داری پر اسپتال سے گھر آگئیں تھیں ان تین دنوں کے دوران ان سے کوئی بھی ترنمول کانگریس کا لیڈر ملاقات کرنے نہیں آیا تھا جس کے وجہ سے دلبرداشتہ تھیں۔ اطلاعات کے مطابق کل رات9بجے انہوں نے اپنے سینہ میں درد کی شکایت کی ، گھر والوں نے فوری طور ریلو نرسنگ ہوم میں داخل کرایا ، ایک گھنٹے کے بعد ڈاکٹروں نے فرزانہ عالم کی موت کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل بھی وہ ویلو نرسنگ ہوم میں داخل ہوئی تھیں ۔ 60سالہ فرزانہ عالم 2010میں کلکتہ کارپوریشن کے وارڈ نمبر28سے کونسلر منتخب ہوئی تھیں ، اس کے بعد انہیں ڈپٹی میئر بنایا گیا تھا۔
TMC leader who was ex-deputy mayor of Kolkata dies under mysterious circumstances
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں