لکھنؤ میں رفیق الملک ملائم سنگھ یادو اردو آئی اے ایس اسٹڈی سنٹر کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

لکھنؤ میں رفیق الملک ملائم سنگھ یادو اردو آئی اے ایس اسٹڈی سنٹر کا افتتاح

Rafiq-ul-mulk-Mulayam-Singh-Yadav-Urdu-IAS-study-Centre
لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور ملک کی خدمت کے لئے سیاست میں سر گرم ہوکر ترقی کے اس دور میں ملک کی قیادت کریں ۔ یہاں موہن روڈ پر"رفیق الملک ملائم سنگھ یادو اور آئی اے ایس اسٹیڈی سنٹر" کے افتتاح کے بعد انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور سیاست دونوں کو اختیار کرن اہوگا تاکہ ملک کو قابل اڈمنسٹریٹرس مل سکیں ۔ چیف منسٹر نے طلبہ سے کہا کہ وہ آئی اے ایس کی سخت مسابقت کے لئے خود کو تیار کرلیں تاکہ وہ ملک کی خدمت کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو جاوید عثمانی جیسا بننا ہوگا ۔ جنہوں نے پہلے آئی اے ایس میں ٹاپ کیا اور اب سیاست میں سر گرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اس طرح کے اعلیٰ تعلیمی مرکز کو نیتا جی کے نام معنون کیا گیا اور مجھے اس کے افتتاح کا موقع ملا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس حکومت نے نوجوانوں کے لئے بہت کچھ کیا اور ترقی یافتہ اتر پردیش کے لئے سماج وادی پارٹی کی حکومت اور اس کی پالیسیوں کی تائید کرنے کی اپیل کی۔ نوجوانوں کے لئے تعلیم کی ضرورت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ سیول سرویسز جیسے سخت امتحانات کے لئے آپ کو تیار رہنا ہوگا ۔ کیوں کہ عالمیانہ کے اس دورمیں ہر امتحان دن بہ دن سخت ہوجاتا ہے ۔ اس موقع پر یادو ، رام پور میں یونیورسٹی اور ایک اچھے اسکول کے آغاز کے لئے ریاستی وزیر شہری ترقیات محمد اعظم خاں کی ستائش کرنا نہیں بھولے جو اسٹیج پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رام پور میں تعلیم کو فروغ دینے کی مسٹر خان کی کوششیں یقینا علاقہ کی ترقی میں بڑے پیمانے پر کارگر ہوں گی ۔ تاہم اتر پردیش میں اپوزیشن کے کردار پر انہوں نے زبردست تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ غریبوں کے لئے فلاحی اسکیمات اور پراجکٹس کے لئے حکومتی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے وہ بطور اپوزیشن محض خانہ پری کررہی ہے ۔ جب میں نے کہا کہ بہتر سہولتوں کے سبب ایک کروڑ مریضوں کا سرکاری اسپتالوں میں علاج ہوا ہے تو اپوزیشن الزام عائد کرتی ہے کہ سماج وادی پارٹی کے دور حکمرانی میں ریاست میں متعدد مریض فوت ہوچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ریکارڈ مدت میں ارد و آئی اے ایس اسٹڈی سنٹر کی عمارت کی تعمیر کے لئے اردو اکیڈیمی کی ستائش کی اور اعلان کیا کہ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کے مراکز کی تعمیر کے لئے حکومت مزید فنڈس جاری کرے گی۔ پہلا اقلیتی تعلیمی مرکز "رفیق الملک ملائم سنگھ یادو آئی اے ایس اسٹڈی سنٹر"150کروڑ روپے لاگت سے تعمیر کیاگیا ہے ۔

Akhilesh inaugurates “Rafiq-ul-Mulk Mulayam Singh Yadav Urdu I.A.S. Study Centre” at Para on Mohaan Road, Lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں