ذکیہ جعفری کی درخواست پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-06

ذکیہ جعفری کی درخواست پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی

احمد آباد
پی ٹی آئی
گجرات ہائیکورٹ نے2002ء کے فسادات کے سلسلہ میں کیس کو بند کرنے سے متعلق ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف مقتول کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی شکایت پر سماعت ملتوی کردی ہے ۔ جسٹس انجاریہ نے اس کیس کی سماعت ملتوی کی تاکہ دستاویزات کے ترجمہ کی تنقیح کی جاسکے ۔ انہوں نے اس معاملہ کی سماعت10جولائی تک ملتوی کی۔ ذکیہ جعفری نے گزشتہ سال درخواست داخل کرتے ہوئے احمد آباد میٹرو پولٹین کے فیصلہ کو چیالنج کیا تھا جس نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ایس آئی ٹی کی رپورٹ کو برقرار رکھا تھا جس نے کیس کو بند کرنے کی سفارش کی تھی ۔ ایس آئی ٹی نے8فروری2012ء کو کیس کو بند کرنے سے متعلق رپورٹ داخل کرتے ہوئے گجرات کے سابق چیف منسٹر اور موجودہ وزیرا عظم اور58دوسروں بشمول اس وقت کے گجرات کے وزراء وشوا ہندو پریشد کے عہدیداروں، پولیس اور آئی اے ایس آفیسرس کو23002ء کے فسادات سے متعلق کیسوں میں کلین چٹ دے دی تھی۔

2002 riots: Gujarat HC adjourns hearing in Zakia Jafri's case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں