چین میں حلال غذا کی دکان پر حملہ کے الزام میں 11 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

چین میں حلال غذا کی دکان پر حملہ کے الزام میں 11 افراد گرفتار

بیجنگ
رائٹر
صارفین کے برہم ہجوم کی جانب سے حلال گوشت کی دکان پر حملہ کرنے اور توڑ پ ھوڑ کرنے کے الزام میں مغربی چین کی پولیس نے11افراد کو گرفتار کرلیا ، کیونکہ دکان کا مالک غذا کی تیاری میں اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی کررہا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ شنگھائی کے مضافات ژینگ میں قانون شکنوں کے ایک گروپ نے یکم مئی کو دکان پر اس وقت حملہ کرکے تباہ کردیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ حلال غذاؤں کے ساتھ غیر حلال غذا کو منتقل کیاجارہا ہے ، جو خلاف قانون ہے۔ حکام کی جانب سے اس کی تحقیق پر پتہ چلا کہ دکان پر خنزیر کے گوشت کی فروخت کی اطلاع صحیح نہیں ہے ۔ جمعہ کو ٹیلی ویژن رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔ دکان کے مالک کی جانب سے مسلم صارفین کے ساتھ معذرت خواہی کی گئی اور حکم دیا گیا تھا کہ حلال غذاؤں کی سربراہی ، فروخت اور منتقلی کو روک دے اور انہیں جرمانہ بھی وصول ہوا ۔ یہ بات مالک دکان نے بتائی جس کی عرفیت لی ہے ، جو کہ اقلیتی ہوائی مسلمان ہے اور اسکی دکان کے اسٹاف میں بھی زیادہ تر مسلمان ہی ہیں۔ چین میں غذاؤں کا تحفظ اور کوالیٹی پر گہری نظر رکھی جاتی ہے کیونکہ اس میں بڑے پیمانہ پر دھاندلیاں ہوئی ہیں ۔ وانگ زون جو چین میں مذہبی امور کے ذمہ دار ہیں ، بر سر اقتدار کمیونسٹ پارٹی کے اسٹڈی ٹائمز کے انٹر ویو میں یہ بتایا کہ چین میں قانونی طور پر مذہبی گروپس کا تحفظ ہے ۔

11 arrested for smashed halal food shop in China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں