ہند روس نیوکلیر تعاون میں تیز رفتار پیشرفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

ہند روس نیوکلیر تعاون میں تیز رفتار پیشرفت

ماسکو
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج روس میں ہندوستانی برادری سے کہا ہے کہ ملک کو ایک اعلیٰ مینو فیکچرنگ مرکز بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں میں اپنی مہارتوں اور سرمایہ کے ذریعہ مدد کریں ۔ انہوں نے یہاں ہندوستانی برادری سے یہ بھی کہا کہ ہند۔ روس تعلقات خاص کر معاشی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے قابل لحاظ رول ادا کریں۔ روس میں ہندوستانی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مکرجی نے کہا کہ ہند۔ روس تعلقات اب انسانیت کی ہر ایک کوشش کے شعبہ میں قائم کئے گئے ہیں اور اس میں سیاسی ، سیکوریٹی دفاع ، تجارت، سائنس ، اور ٹکنالوجی ، تعلیم اور کلچر کے شعبے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشغولیت کی ہماری سطح میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے ، تجارت اور سرمایہ کاریاں معاشی تعلقات کے ستون ہیں۔ انہوں نے متاثر کن اجتماع سے یہ بات کہی۔ صدر نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان مجموعی تجارت سالانہ6بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو ہندوستان کی تجارت کا0۔8فیصد ہے ۔ اور جو765بلین امریکی ڈالر پر مبنی ہے۔ اپریل2000سے ہندوستان میں بیرونی راست سرمایہ کاری کی روانی246بلین ڈالر ہوچکی ہے جس میں سے صرف ایک بلین یا مجموعی سرمایہ کاری کا0۔4فیصد روس سے آیا ہے ۔ تجارتی اور سرمایہ کاری تبادلوں میں اضافہ کے لئے بڑی قوت محرکہ موجود ہے ۔ یہ ہم تمام کے لئے ایک چیلنج ہے کہ نئے مواقع سے استفادہ کریں جو دونوں معیشتوں کے درمیان بڑھ رہے ہیں ۔ آپ تمام منفرد اطلاع کے ایک نمائندہ اور ہندوستان و روس کے تعلق سے بصیرت کے حامل ہیں ۔ آپ تمام کو ہمارے معاشی تعلقات میں مزید اضافہ کے لئے ایک اہم رول ادا کرنا ہے ۔ صدر نے کہا کہ حکومت ہند نے ہندوستان کی معاشی پیداوار اور ترقی کو نئی کوششوں جیسے میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا ، اسمارٹ سٹیز ،ماڈل ولیجس اور کلین گنگا کے تحت تازہ جہت عطا کی ہے جو ہندوستان کو تبدل کردیں گی ۔ ہندوستان کی کامیابی میں ایک برا رول ادا کرتے ہوئے بیرون ملک ہندوستانی برادری اپنی مہارتوں اور سرمایہ لاتے ہوئے ان کوششوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ این آر آئیز اور پی آئی اوز ہندوستان کی کامیابی میں ایک بڑا رول ادا کرتے ہوئے اس کو آگے لے جاسکتے ہیں ۔ اس دوران ہندوستان نے کہا ہے کہ ہند۔ روس سیول نیو کلیر توانائی تعاون پر تیز رفتار پیشرفت جاری ہے اور کوڈانکولم پراجکٹ کے دوسرے یونٹ کی کمیشننگ کی سمت اطمینان بخش پیشرفت ہورہی ہے۔ جب کہ دونوں ممالک خلاء اور توانائی کے شعبوں میں اپنے اسٹراٹیجک تعلقات کو جہت عطا کرنا چاہتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے جو پانچ روزہ دورہ پر روس آئے ہوئے ہیں کل اپنے روسی ہم منصب ولادیمیرپوٹین کے ساتھ45منٹ کی ایک ملاقات منعقد کی اور ہمارے باہمی تعاون کے ایک وسیع رینج کا جائزہ لیا ۔ وزارت امور خارجہ نے آج ایک بیان میں یہ بات کہی۔ سیول نیو کلیر توانائی تعاون پر تیز رفتار پیشرفت ہورہی ہے۔ کوڈا نکو لم نیو کلیر پ روگرام۔IIکمیشننگ کی سمت اطمینان بخش پیشرفت ہورہی ہے ۔ کے کے این پی3اور4کے لئے آلات کی سربراہی کے لئے کنٹراکٹس کو قطعیت دی جاچکی ہے ۔ بیان میں خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کے حوالہ سے کل ایک میڈیا بریفنگ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ ہم نے دسمبر میں بھی تعاون کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لئے نیو کلیر تعاون کے مختلف پہلوؤں پر غوروخوض کے لئے تین مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دئیے ہیں ۔ تین مشترکہ ورکنگ گروپس میں سے ایک کا اجلاس منعقد ہوچکا ہے ، دیگر دو کا امکان ہے کہ انتہائی جلد اجلاس منعقد ہوگا ۔ جے شنکر نے مزید کہا کہ خلا اور توانائی میں تعاون کو جہد عطا کرنے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ خلائی تعاون پر ہماری دو خلائی ایجنسیوں کے صدور نے ہمارے خلائی تعاون کے لے ایک ٹھوس منصوبہ مرتب کیا ہے ۔ جس میں اس وقت کے سوویت یونین سے آریہ بھٹ کے لانچ کی40ویں سالگرہ کو ایک مناسب انداز میں منانا شامل ہے ۔ توانائی تعاون پر بتایا گیا ہے کہ آئیل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمٹیڈ کی سکھالن۔1 میں سرمایہ کاریاں انتہائی کامیاب رہیں ۔

Steady progress in civil nuke ties with Russia: India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں