حیدرآباد کے ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر مجید خان کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

حیدرآباد کے ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر مجید خان کا انتقال

dr-majeed-khan hyderabad
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ شہر کے عالمی شہرت یافتہ ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد عبدالمجید خان ولد محمد عبدالحمید خان مرحوم کا بعمر 81 سال آج اتوار کو انتقال ہوگیا ۔
ڈاکٹر محمد مجید خان کا شمار حیدرآبادی گنگا جمنی تہذیب کی نمائندہ شخصیات میں ہوتا تھا ۔ وہ اپنے روایتی مزاج، رواداری و ملنساری کے سبب حلقہ احباب میں کافی مقبول تھے ۔ ڈاکٹر مجید خان کا شمار شہر کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے حیدرآباد کے ماضی اور حال کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ آخری آصفجاہی فرمانروا نواب میر عثمان علی خان کے دور میں انہوں نے نامور ادارہ دارالعلوم میں اسکولی تعلیم کی مکمل کرکے عثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا۔ لندن میں ایف آر سی پی، ایف آر اے، این زیڈ کیا اور آسٹریلیائی یونیورسٹی سے نفسیاتی علوم میں اعلی تعلیم حاصل کی ۔ بعدازاں شہر کے کئی سرکاری دواخانوں میں ماہر امراض نفسیات کی حیثیت سے گرانقدار خدمات انجام دئے ۔
ڈاکٹر مجید خان کا شمار دنیا کے سرکردہ ماہرین امراض نفسیات میں ہوتا ہے ۔ وہ ملک اور بیرون ممالک میں قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں امراض نفسیات اور علاج پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کرچکے ہیں ۔ ڈاکٹر مجید خان گذشتہ چھ دہائیوں سے سیاست کے پابند قاری رہے ہیں اور اپنے تجربات و مشاہدات پر تین دہائیوں سے سنڈے ایڈیشن میں دلچسپ مضامین لکھا کرتے تھے ۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 11/مئی کو بعد نماز ظہر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں ادا کی جائیگی ۔ مسجد ٹھگی جیل نمبولی اڈہ سے متصلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئیگی ۔
تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9490751750 پر ربط کریں ۔

Noted Psychiatrist Dr. Majeed Khan passed away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں