ستیم اسکام - مجرمین کی درخواست حیدرآباد عدالت میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-21

ستیم اسکام - مجرمین کی درخواست حیدرآباد عدالت میں مسترد

حیدرآباد
آئی اے این ایس
شہر کی ایک عدلات نے ستیم اسکام کے سرغبہ بی راما لنگا راجو اور دیگر ملزمین کی داخل کردہ ایک درخواست کو آج مسترد کردیا جس میں انہوں نے ایک خصوصی عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ خصوصی عدالت نے چند دن قبل ستیم اسکام کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے راما لنگا راجو کے بشمول تمام10ملزمین کو قصور وار قرار دیا اور انہیں فی کس7سال کی سزائے با مشقت سناتے ہوئے5.5کروڑ روپے تک کے جرمانے عائد کئے تھے۔ میٹرو پولیٹین سیشن کورٹ نے یہ کہتے ہوئے ان کی درخواست خارج کردی کہ وہ قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت نے رولنگ دی کہ خصوصی عدالت کے فیصلہ کے خلاف درخواست کی سماعت اس کے دائرہ کار میں نہیں آتی ۔ جج نے15اپریل کو ہی اس درخواست پر ا پنا فیصلہ محفوظ کردیا تھا تاہم انہوں نے آج اسے سنایا ۔ درخواست گزاروں نے سی بی آئی کورٹ کے فیصلہ کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے کیونکہ عدالت نے وکیل صفائی کے بحث اور دلائل کو نہ تو اہمیت دی اور نہ ہی ان پر کوئی غوروخوض کیا۔ مجرمین نے ضمانت بھی طلب کی تھی ۔ راما لنگا راجو اور دیگر امکان ہے کہ اب سی بی آئی عدالت کے فیصلہ کو حیدرآباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں