سماج وادی پارٹی کی پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-26

سماج وادی پارٹی کی پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش میں بر سر اقتدار سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اس نظریے کے ہیں کہ ترقی تبھی معنی رکھتی ہے جب اس کا فائدہ سماج کے تمام طبقات خصوصی طور پر بے سہارا غریب، کواتین، اقلیتوں ،طلباء مزدوروں ، پسماندہ طبقات اور درج فہرست اقوام و قبال کے لوگوں کو ملے ۔ پارٹی نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے پچھڑے لوگوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ مشرقی اتر پردیش اور بندیل کھنڈ پچھلی غیر سماج وادی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ترقی میں کافی پچھڑے ہوئے ہیں ۔ اب ان علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی اسکیمیں بنائی گئی ہیں ۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کی طرف سے بندیل کھنڈ پیکیج کے تحت جھانسی ، للت پورہ ، جالون، مہوبہ ، حمیر پور ، باندہ اور چتر کوٹ میں پانی کے انتظام آبپاشی اور پینے کے پانی کا نظم کیاجارہا ہے ۔ علاقے کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لئے صنعتی ترقی ، ڈیری ترقیات اور مویشی پالن اور زرعی مارکٹنگ کے پروگرام بنائے گئے ہیں ۔ ان کے لئے سال2015-16کے لئے800کروڑ روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ فوری اقتصادی ترقی کی منصوبہ بندی کے لئے1000کروڑ روپے کا نظم کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے خصوصی پروگرام کے تحت سال2014-15کے بجٹ میں مشرقی اتر پردیش کی خصوصی منصوبوں کی خاطر 291کروڑ روپے اور بندیل کھنڈ کے خصوصی منصوبوں کے لئے758کروڑ روپے بجٹ میں رکھے تھے ۔ ان منصوبوں کے تحت آبپاشی ، راستہ، پل تعمیر ، واٹر سپلائی وغیرہ کام شروع کئے گئے ہیں ۔ بندیل کھنڈ پیکیج کے تحت جھانسی میں1000لیٹر صلاحیت کا ڈیری پلانٹ اور للت پور میں5000لیٹر کاکولڈ اسٹوریج قائم کر کے چلایاجارہا ہے ۔ جالون میں خواتین کمیٹیاں قائم کی گئیں ۔ بندیل کھنڈ پیکیج دو میں بندیل کھنڈ علاقے کی8نہر سسٹم کے1۔36لاکھ ہیکٹیئر علاقے کے لئے454۔73کروڑ روپے کے منصوبے مرکزی حکومت سے منظور کرائے گئے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں