پی ٹی آئی
چھتیس گڑھ کے شورش پسندی سے متاثرہ اضلاع میں نکسلائٹس کے متواتر حملوں میں6سیکوریٹی جوان ہلاک اور8زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ تین دنوں میں ماؤنوازوں نے ایسے حملے تیز کردئیے ہیں ۔ تخریب کاروں نے دانتے واڑہ ضلع میں اینٹی لینڈ مائن گاڑی دھماکہ سے تباہ کردی جس سے پانچ پولیس ملازمین ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے جب کہ کنکر ضلع میں بی ایس کا ایک جوان ہلاک ہوگیا ۔ پہلا حملہ کرنڈ دل پولیس اسٹیشن کے حدود میں چولنار۔ کرنڈل شاہراہ پر اس وقت کیا گیا جب سیکوریٹی پارٹی اس علاقہ میں ایک زیر تعمیر سڑک پر گشت کررہی تھی۔ انسپکٹر جنرل پولیس بستر رینج ایس آر پی کلوری نے بتایا کہ زمینی سرنگ سے بچاؤ کی گاڑی میں11پولیس جوان سوار تھے اور وہ علاقہ میں تعمیراتی کام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے چولنار کیمپ سے روانہ ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے گاڑی کو دھماکہ سے اڑا دیا جس میں چارجوان بر سر موقع ہلاک اور7 دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے فوری بعد زائد کمک موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کلوری نے ریاست میں گزشتہ تین دنوں کے درمیان یہ چوتھا حملہ ہے ۔ ایک اور واقعہ میں چھتیس گڑھ کے ضلع کانکر میں نکسلائٹس حملہ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہوگیا ۔ انتہا پسندوں کی جانب سے ریاست میں ہفتہ سے یہ تیسرسا حملہ۔ کانکر کے سپرنٹنڈت پولیس جتیندر سنگھ مینا نے بتایا کہ انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے چھوٹے بیٹھیا سرحدی سیکوریٹی فورس کیمپ کے قریب طلایہ گردی کرنے والی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ یہ واقعہ بادے پولیس اسٹیشن علاقہ میں کل رات پیش آیا ۔ مینا کے مطابق فائرنگ کے ساتھ ہی سیکوریٹی فورسس اور انتہا پسندوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تاہم انتہا پسند گھنے جنگلات میں فرار ہوگئے ۔ان کی فائرنگ میں ہیڈ کانسٹبل رمیش کمار سولنکی ہلاک ہوگیا ۔اس کا تعلق اترا کھنڈ سے تھا۔ ایس پی نے کہا کہ وہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور ایک مقامی اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا۔ ایس پی نے کہا کہ مشتبہ نکسلائٹ کی نعش انکاؤنٹر کے مقام سے ملی ہے جس کے پاس سے تین آئی ای ڈی بھی برآمد ہوئے۔ انتہا پسندوں کے حملہ کے فوری بعد سیکوریٹی ٹیم کی مدد کے لئے زائد کمک مقام پر پہنچ گئی اور بڑے پیمانہ پر اطراف کے علاقوں میں سیکوریٹی انتظامات کاجائزہ لیں۔ آج جس مقام پر حملہ کیا گیا وہاں مخالف نکسلی مہمات کے دوران حال ہی میں بی ایس ایف کی چوکی قائم کی گئی تاکہ ریاستی پولیس اور نیم فوجی فورسس کی یونٹوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنایاجاسکے ۔ یادر ہے کہ نکسلائٹس نے پد میل موضع کے جنگلات میں ہفتہ کو گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے ایس ٹی ایف کے سات ارکان کو ہلاک اور دیگر ایک درجن کو زخمی کردیا تھا ۔ اس کے بعد کل بھی انہوں نے کانکر ضلع میں کانکنی کے کاموں میں مصروز کم از کم17گاڑیوں کو آگ لگا دی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں