محمد مرسی کو 20 سال جیل کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-22

محمد مرسی کو 20 سال جیل کی سزا

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصر کی فوج کی جانب سے بے دخل کئے جانے والے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو آج ایک عدالت نے20سال جیل کی سزا سنائی ہے ۔ انہیں اپنے دور اقتدار میں مظاہرین کی ہلاکت کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی ۔ تعزیری عدالت نے63سالہ محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے دیگر بارہ سرکردہ رہنمائوں کو بیس سال جیل کی سزا کا اعلان کیا ۔ فیصلہ سناتے وقت انہیں قومی پولیس اکیڈمی میں بنائے گئے عارضی کمرہ عدالت میں سائونڈ پروف شیشہ کے پنجرہ میں ٹھہرایا گیا تھا۔ جج احمد یوسف نے قتل کے الزامات حذف کردئیے اور کہا کہ یہ سزا طاقت کے مظاہرہ اور غیر قانونی حراست پر دی جارہی ہے۔ محمد مرسی کو فوج نے جولائی2013میں بے دخل کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا ۔ فوج کے خلاف لاکھوں عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔ ان مظاہرین پر فوج کی فائرنگ اور ہزاروں ہلاکتیں ہوئیں۔ مرسی کے خلاف انقلاب کے دوران مختلف جرائم کے ارتکاب سے متعلق مقدمہ میں یہ پہلا قطعی فیصلہ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں