ٹیکساس کے مضافات میں واقع ایک ہندو مندر پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-21

ٹیکساس کے مضافات میں واقع ایک ہندو مندر پر حملہ

نیویارک
آئی اے این ایس
امریکہ میں ہندوئوں کی عبادتگاہوں پر تازہ حملے میں ٹیکساس میں واقع ایک مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے جس کے بعد ہندو اور غیر ہندو دونوں دہشت زدہ ہوگئے ہیں، جنہوں نے نقصان کی پابجائی میں مدد کی پیشکش کی ہے ۔شمالی ٹیکساس میں ڈلاس کے مضافات میں لیک ہائی لینڈس میں واقع مندر پر حملے میں شرپسندوں نے مندر کے دروازے پر شیطانی عبادت کی علامات پینٹ کردی ہیں۔ حملہ آور مندر کا ملبہ پر مارا سلوترا چا کی علامت چھوڑ گئے ہیں جو تارکین وطن کا ایک بین الاقوامی گینگ ہے جس کا تعلق بنیادی طور پر کیتھولک ملک ایل سالوریڈ سے ہے اور امریکہ میں سرگرم ہے ۔ ڈلاس فورٹ ورتھ علاقہ کے11CBSنیٹ ورک نے اطلاع دی کہ مندر کے بورڈ رکن کرشنا سنگھ نے کہا کہ مندر کے اراکین کو گزشتہ پیر کو یہ تحریر دستیاب ہوئی جو واقعی ایک بڑا دھچکہ ہے ۔ ایک 9سالہ بچہ گریسی ریڈ نے11CBSکو بتایا کہ’’ مجھے دلی صدمہ ہوا ہے ۔ میرے لئے یہ واقعی دہشت انگیز ہے ، کیونکہ میں نہیںجانتا کہ کون ایسی حرکت چرچ پر بھی کردے۔ بچے نے عبادت گاہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ڈلاس پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اپنے سراغرساں روانہ کردیے ہیں ۔ ڈبلیو ایف ، اے اے جو اے بی سی نیٹ ورک سے ملحقہ مقامی ادارہ ہے نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کہ صدر بارک اوباما ، جنہوں نے مذہبی عدم برداشت پر ہندوستان پر تنقید کی تھی اور عیسائی رہنمائوں نے ٹیکساس میں اتوار کے روز مندر پر حملہ کے واقعہ پرکوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے، غیر ہندو پڑوسیوں نے مندر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ مندر کے قریب مقیم ٹیڈ ہاف مین نے11CBSکو بتایا کہ’’ ہم سب کے لئے یہ ہولناک واقعہ ہے اور پڑوسیوں نے علامات پر پینٹ کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے ۔ پڑوسیوں کی جانب سے مدد کے جذبہ کا ہندوئوں نے خیر مقدم کیا ہے ۔ مندر کے خازن کرن اسنورٹن کے حوالے سے ڈبلیو ایف اے اے نے کہا کہ’’وہ یہاں آچکے ہیں ، لہذا ہم سب کے لئے ایک مثبت چیز ہے یہ ۔ اپنے بیان میں یونیورسل سوسائٹی آف ہندو ازم کے صدر راجن زیڈ نے مندر کے لئے مدد کی پیشکش پر اظہا ر تشکر کیا ۔ ان حملوں کے تدارک کے لئے زیڈ نے اپنے ہندو ساتھیوں سے خواہش کی کہ وہ ہندو ازم کے بارے میں امریکیوں کو واقف کروائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب کی بنیادی تعلیمات ملک کے ہائی اسکولس میں دی جانی چاہئے اور رد عمل ظاہر کرنے والوں کو ثقافتی مسابقی تربیت دی جانی چاہئے ۔

Hindu temple in Texas vandalized, walls spray painted with offensive images

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں