بیف پر امتناع کا فیصلہ - حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے مدافعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-21

بیف پر امتناع کا فیصلہ - حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے مدافعت

ممبئی
پی ٹی آئی
گائے، بیل اور بچھڑوں کے ذبیحہ پر اور ان جانوروں کے گوشت کے استعمال پر متنازعہ امتناع کے فیصلہ کی مدافعت کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹرا نے آج بمبئی ہائی کورٹ سے کہا ان مویشیوں کی حفاظت اور ان کی نسل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ ریاست کی معیشت کا بیشتر انحصار زراعتپر ہے۔ حکومت نے ایک حلف نامہ کے ذریعہ کہا کہ قانون( ترمیمی) تحفظ مویشیاں مہاراشٹرا کے تحت جوامتناع عائد کیا گیا ہے ، اسے صدر جمہوریہ کی منظوری ملی ہے اور اس سے شہریوں کے اپنی پسند کی خوراک کھانے کی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ ڈپٹی سکریٹری محکمہ افزائش مویشیاں ، زراعت ، اڈیری ڈیولپمنٹ اور افزائش سمکیات چترکلا سوریہ ونشی کی جانب سے یہ حلف نامہ داخل کیا گیا ۔ بیف پر امتناع کے اس قانون کو کئی درخواستوں کے ذریعہ چیلنج کیا گیا ہے ۔ تاہم درخواستوں میں قانون کی دفاعت5(d)اور9(a)کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں گائے اور بیل کا گوشت رکھنے اور اس کا استعمال کرنے پر بھی امتناع عائد کیا گیا ، اگرچہ کہ مویشیوں کو بیرون مہاراشٹر ذبح کیا گیا ہو۔ درخواستوں میں کہا گیا کہ اس امتناع کی وجہ سے ریاست میں گوشت کی در آمد پر بھی پابندی لگ گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں