پی ٹی آئی
باغی عام آدمی پارٹی لیڈران یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو پارٹی مخالف سر گرمیوں کی پاداش میں پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ ان تاسیسی اراکین کے علاوہ باقی قائدین آنند کمار اور اجیت جھا کابھی پارٹی سے اخراج عمل میں آیا ہے۔ عاپ کی قومی تادیبی الیکشن کمیٹی کی چھ گھنٹہ چلی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ عاپ کے ترجمان دیپک واجپائی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عامی آدمی پارٹی نے پارٹی مخالف سر گرمیوں کی پاداش میں یوگیندر یادو، پرشانت بھوشن اور دیگر دو قائدین کو پارٹی سے نکال دیا ہے ۔ یادو اور بھوشن کی جانب سے شوکاز نوٹس پر سخت جواب کے بعد ان باغی قائدین کا اخراج عمل میں آیا ہے ۔ دونوں قائدین نے تادیبی کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا ۔ بھوشن پچھلے ماہ تک اس کمیٹی کے صدر تھے ۔
AAP expels rebel leaders Prashant Bhushan, Yogendra
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں