حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو سخت سزا کی ضرورت - دہلی عدالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-01

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو سخت سزا کی ضرورت - دہلی عدالت

شہر کی ایک عدالت نے آج کہا کہ نشہ میں دھت ڈرائیور خود کش بم بردار کی مانند ہوتا ہے جو اپنے آپ کو اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کو ہلاک کرکے نکلتا ہے ۔ عدالت نے ایسے مجرموں کو سخت سزا دینے کی تجویز پیش کی ۔ عدالت نے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کے خلاف اپیل کو مستردکرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ یہ آٹو رکشہ ڈرائیور حالت نشہ میں گاڑی چلاتے پایا گیا تھا ۔ انڈیشنل سیشن جج ویریندر بھٹ نے کہا کہ یہ کہنا نامناسب نہیں ہوگا کہ نشہ میں دھت ڈرائیور خود کش بم بردار کی مانند ہوتا ہے جو اپنے آپ کو اور سڑک استعمال کرنے کرنے والے دیگر افراد کو ہلاک کرنے کے لئے نکلتا ہے ۔ اسی لئے وہ انتہائی سخت سزاکا مستحق ہوتا ہے جو رکاوٹ ثابت کرنے کے اثرات رکھتی ہے، جس کی وجہ سے شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو ۔ جج نے ٹرائیل عدالت کے حکم کے خلاف مجرم کی اپیل کو خارج کردیا ۔ ٹرائیل عدالت نے اسے20روز قید کی سزا سنائی تھی ۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ حد سے زیادہ شراب نوشی کی وجہ سے ڈرائیور کی سڑک پر موجود اشیاء کے بارے میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگئی تھی ۔ ایسے افراد کو سخت سزا سنانے سے سڑکوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور قیمتی جانوں کا تحفظ ہوسکے گا۔عدالت نے کہا کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کی برائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور مجرموں کو سخت سزا دیتے ہوئے اسے ختم کیاجاسکتا ہے ۔ عدالت نے یہ تبصرہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور پون کمار کی اپیل پر کیا جس نے مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے اسے سنائی گئی سزا کو چیلنج کیا تھا ۔ مجسٹریٹ نے حالت نشہ میں پر ہجوم علاقہ میں گاڑی چلانے پر اسے 20روز قید کی سزا سنائی تھی اور دو ہزار روپے جرمانہ کیا تھا ۔ کمار نے مجسٹریٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مجرم قرار دینے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس نے پہلی مرتبہ اس جرم کا ارتکاب کیا ہے اور سزائے قید سے اس کی زندگی پر ایک انمٹ داغ لگ جائے گا ۔ عدالت نے اس کی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ وہ مصروف ترین اوقات میں حالت نشہ میں گاڑی چلا رہا تھا اس کا جرم مزید سنگین ہوجاتا ہے ۔

Drunken driver is like a suicide bomber set out to kill, says Delhi court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں