دماغی صلاحیتیں اور غربت آپس میں مربوط - کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-01

دماغی صلاحیتیں اور غربت آپس میں مربوط - کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق

دولت مند اور اعلی تعلیم یافتہ والدین کے بچوں کی دماغی صلاحیتیں کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں سے زیادہ ہوتی ہیں۔ بعض ہنر مندی سے متعلق ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔ دی سائبن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرنس ہاسپٹل(لاس اینجلس) اور کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کے محققین نے بتایا کہ خاندانی آمدنی اور دماغی ساخت آپس میں مربوط ہیں، ڈیولپمنٹل کاکنیٹیو نیورو منیجنگ لباریٹری کو الزبیتھ ساول نے بتایا کہ عام طور پر باور کیاجاتا تھا کہ سماجی معاشی حالات اور دماغی صلاحیت کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے ، تاہم ہماری تحقیق کے مطابق دونوں آپس میں مربوط ہیں۔ سماجی معاشی عوامل(جن میں خاندانی آمدنی اور والدین کی تعلیم شامل ہے) دماغی صلاحیت کے پیمانہ ہیں اور اس کا پتہ پیدائش و اموات اور ترقیاتی تاریخی سوالات کے نتیجہ سے چلا ۔ تحقیق، دماغوں کی ایم آر آئیز پر بھی مبنی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آمدنی سے زیادہ والدین کی تعلیمی صلاحیتوں کا اس میں دخل ہے ۔

New study investigates the link between family income and brain development, Reearchers at The Saban Research Institute of Children's Hospital Los Angeles, CA, and Columbia University Medical Center in New York

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں