کناڈا پارلیمنٹ - داعش پر فضائی حملوں کے حق میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-01

کناڈا پارلیمنٹ - داعش پر فضائی حملوں کے حق میں

کناڈا کے قانون سازوں نے شام میں اسلامی مملکت( داعش) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے حکومت کے منصوبوں کی حمایت کی ہے جب کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا کہ اس سے کنڈا کے طویل جنگ میں ملوث ہونے کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ ایوان زیریں نے کل اس منصوبہ کو129کے مقابلے142ووٹوں سے منظوری دے دی ۔ یہ نتیجہ متوقع ہی تھا۔ اسکے ساتھ ہی کناڈا کے چھ ماہ کے مشن کو اب ایک سال کی توسیع بھی مل گئی ہے ۔ یعنی اب یہ مارچ2016تک چلے گا۔ کناڈا کے شمالی عراق میں خصوصی فورسیز کے 70فوجی ہیں اور کناڈا کے چھ جیٹ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کے ساتھ بمباری میں حصہ لے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم اسٹیفن ہار پر نے سلامتی کو اکتوبر کے انتخابات کے لئے خاص موضوع بتایا ہے ۔ انہوں نے پچھلے ہفتہ کہا تھا کہ کناڈا کو شام مین اسلامی مملکت کی محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنانا ہی ہوگا ۔ دراصل رائے شماری سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس انتخابات کے بعد شائد اقتدار میں رہ پائیں ۔ اس لئے انہوں نے عوام کو رجھانے کے لئے یہ موقف اپنایا ہے ۔ 2بڑی اپوزیشن پارٹیوں نیوڈیموکریٹک اور لبرل کا خیال ہے کہ اگر کناڈا شام میں حملے کرتا ہے تو اس سے محض وہاں کے صدر بشار الاسد کو تقویت ملے گی ۔

Canadian Parliament Approves Extending Mission, Including Airstrikes, Against ISIS In Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں