31/مارچ ماسکو آئی اے این ایس
ماسکو، یمن کی صورتحال کو عربوں اور ایران کے درمیان جھڑپ کی شکل اختیار کرنے نہیں دے گا ۔ تاس نیوز ایجنسی نے روسی وزیر خارجہ سرجئی لاوروف کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یمنی صورتحال میں ابتری کو شیعہ۔ سنی مسلکی جھڑپ کی شکل اختیار کرنے سے روکا جائے روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم عرب بہار کے آغاز سے ہی اسلام میں تفرقہ کے خطرہ کے خلاف انتبادہ دیتے رہے ہیں ۔ شائد ہماری بات پر پوری طرح توجہ نہیں دی گئی یا اسے ان سنی کردیا گیا لہذا اس پر غور کی گنجائش باقی نہ رہی۔ ہم مفاد پرست اقوام و ممالک کی جانب سے اسے عرب اور ایران کے درمیان جھڑپ میں تبدیل کرنے کی کوششوں کو بار آور ہونے نہیں دیں گے ۔Russia FM: situation in Yemen should not escalate into conflict between Arabs and Iran
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں