کنزرویٹیو پارٹی کو کامیاب بنانے برطانوی مسلمانوں سے سعیدہ وارثی کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

کنزرویٹیو پارٹی کو کامیاب بنانے برطانوی مسلمانوں سے سعیدہ وارثی کی اپیل

لندن
رائٹر
سابق برطانوی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے برٹش مسلمانوں اور برطانوی عوام سے کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ڈیوڈ کیمرون آزادانہ طور پر برطانیہ میں اصلاحات کا نفاذ کرسکیں ۔ وہ ہیلی فیکس میں ٹوری پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں چلنے والی انتخابی مہم سے اندازہ ہوتا ہے کہ الیکشن میں ٹوری اور لیبر پارٹی کے علاوہ دیگر پارٹیاں بھی ووٹ لیں گی جو ملک کے لئے فائدہ مند نہیں ۔ پارٹی عہدیدار عوام کو کنزرویٹو پارٹی کی مثبت پالیسیوں سے آگاہ کریں اور لیبر کی غلط پالیسیوں سے انہیں واقف کراکے کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت دلانے کے لئے ہر حلقے میں متحرک کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر کے مسلمان خصوصی طور پر اپنے مقامی قومی اور عالمی مسائل میں معاونت کے لئے کنزرویٹو پارٹی کے امید واروں کی کھلی حمایت ہی نہ کریں بلکہ اپنے مسائل کی نشاندہی بھی کریں تاکہ وہ کامیاب ہوکر آپ کے مسائل کی طرف بھرپور توجہ دیں اور انہیں حل بھی کیاجاسکے ۔

appeal to British Muslims by Sayeeda Warsi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں