روسی ہیکرس کی امریکی صدر کے ای میلز تک رسائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

روسی ہیکرس کی امریکی صدر کے ای میلز تک رسائی

واشنگٹن
اے ایف پی
امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ روسی ہیکرس نے صدر بارک اوباما کی حساس مگر خفیہ ای میلز تک رسائی حاصل کرلی تھی ۔ ہیکرس حملوںکے باعث وائٹ ہاؤس کے ای میل نظام کو بند کرناپڑا ۔ بھلے امریکہ دنیا بھر کی جاسوسی کرتا ہو ، خود سوپر پاور کی طاقت ور ترین شخصیت بھی ہیکرس سے محفوظ نہیں ۔ روسی ہیکرس کے حملوں اور وائٹ ہاؤس کے کمپیوٹرز تک رسائی کی وجہ سے امریکی حکام کو اکتوبر میں نیٹ ورک بندکر نا پڑا تھا ان کے سائبر حملوں کے تعلق سے اصل بات اب امریکی میڈیا پر سامنے آئی ہے کہ ہیکرس، اوباما کے ای میلز پڑھنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق ہیکرس جن کمپیوٹر پر ڈاکہ ڈالنے میں کامیاب ہوئے ، وہ اگرچہ اندرونی خفیہ اور حساس ترین نیٹ ورک سے نہیں جڑے اور بیرونی دنیا سے پیغامات کے تبادلے کے لئے استعمال ہوتے ہیں تاہم ان پر اکثر حساس معلومات موجود ہوتی ہیں ، جیسے ای میلز ، سفیروں سے رابطے اور پالیسی معاملات پر بحث۔ ہیکرس نے امریکی صدر کے ای میلز ان اکاؤنٹ سے حاصل کیں جن کو یہ پیغامات صدر نے بھیجے تھے یا انہوں نے واپس اوباما کو جوابی پیغام بھیجے، بظاہر خود اوباما کا اکاؤنٹ ہیکرس کے ہتھے نہیں چڑھا ۔ امریکی صدر کا بلیک بیری جسے وہ سیکریٹ سروس سے لڑ جھگڑ کر ساتھ رکھنے میں کامیاب ہوئے محفوظ ترین نیٹ ورک سے پیغامات منتقل کرتا ہے اور ہیکرس سے محفوظ رہا ۔ وائٹ ہاؤس ہی نہیں امریکی محکمہ خارجہ کے کمپیوٹرس بھی ان حملوں کی زد پر آئے، نیٹ ورک بند کئے جانے کے باعث امریکی حکام کو ذاتی ای میل اکاؤنٹس استعمال کرنا پڑے ۔ دونوں محکموں نے سائبر اٹیکس کی سنگینی چھپائے رکھی اور اب تفتیش سے آگاہ حکام کے ذریعہ معلومات سامنے آئی ہیں ۔

Russian Hackers Read Obama's Unclassified Emails, Officials Say

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں