سوڈانی صدر عمر البشیر 94 فیصد ووٹ سے دوبارہ منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

سوڈانی صدر عمر البشیر 94 فیصد ووٹ سے دوبارہ منتخب

خرطوم
رائٹر
صدر سوڈان ، عمر حسن البشیر صدارتی انتخابات میں94۔5فیصد ووٹ حاصل کرکے فتح یاب رہے ۔71سالہ صدر نے عدم استحکام سے دو چار تیل پیدا کرنے والے ملک پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کا ارادہ کررکھا ہے ۔ ان کی اس کامیابی کے نتیجہ میں انہیں حصول مقصد کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ ملک کی تقسیم کے خطرہ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ساتھ زبردست اختلافات کے نتیجہ میں ملک عدم استحکام سے دوچار ہے ۔ اپوزیشن نے جاریہ ماہ کے اوائل میں منعقدہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ بشیر نے انتخابی مہم کے دوران رائے دہندوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ سوڈان کو ان شورشوں سے پاک رکھنے کی کوشش کریں گے جن کی پرچھائیاں بیشتر عرب ممالک پر گہری ہوتی جارہی ہیں ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ مغربی حمایت یافتہ عزم جمہوریت2011میں عرب بہار کے زمانہ میں سر اٹھانے کا موقع ملا تھا جسے استحکام پر ترجیح حاصل رہی ۔ انہوں نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی تھی کہ سوڈان بھی ایسے چیالنجس اور مسائل سے پاک نہیں ہے ۔2003سے دار فور علاقہ میں بغاوت کی کوششیں جاری ہیں اور دریائے نیل اور جنوبی کردفان میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے بھی شورشوں کا سلسلہ جاری ہے یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے بشیر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کررکھا ہے ۔ ان پر نسل کشی اور قتل عام کی منصوبہ سازی کے علاوہ دیگر نوعیت کے مظالم کے بھی الزامات عائد ہیں۔ عمر البشیر ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہرنے سے انکار کرتے ہیں ۔

Sudan's Bashir reelected with 94% of vote

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں