عاپ کی نوٹس ایک لطیفہ - یوگیندر یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-19

عاپ کی نوٹس ایک لطیفہ - یوگیندر یادو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی سے اخراج کے منڈلاتے خطرہ کے باوجود باغی قائد یوگیندر یادو نے آج سوشیل میڈیا پر اپنے پیامات جاری کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے جاری کردہ وجہ نمائی نوٹس پر تنقید کی ۔یادو نے جاری کردہ نوٹس کو لطیفہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ خاطی رکن کو نوٹس ملنے سے قبل کسی طرح میڈیا کو اس نوٹس کی اطلاع ہوگئی ۔ کس طرح تادیبی کمیٹی نے اسے نوٹس کا افشاء کیا ۔ یادو نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک قومی تادیبی کمیٹی کس طرح یہ قدم اٹھا سکتی ہے جب کہ اس کے صدر نشین دنیش واگھیلااس سے لاعلم ہیں ۔ واگھیلا سے ٹیلی فونی بات چیت کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ واگھیلا اس وقت دہلی میں نہیں ہیں۔ یادو نے بتایا کہ واگھیلا نے کہا ہے کہ اس معاملہ پر ایک پیانل قائم کیاجائے گا ۔ یادو نے کہا کہ تادیبی کمیٹی کے صدر نشین دہلی میں نہیں ہیں اور وجہ نمائی نوٹس جاری کرنے کی اطلاع انہیں صرف ٹی وی چینل کے ذریعہ ملی ہے اس طرح نوٹس جاری کرنے کے لئے واگھیلا سے کسی بھی طرح کا ربط نہیں کیا گیا ہے ۔ یادو نے کہا کہ انہیں حساس معلومات میڈیا کو دینے کے معاملے پر نوٹس بھیجا گیا ہے ، لطف کی بات یہ ہے کہ انہیں نوٹس بھیجنے جانے کی یہ اطلاع خود میڈیا سے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات10بجے تک میڈیا کو تمام4خطوط کے مضامین کے بارے میں پہلے ہی معلومات مل چکی تھی ۔ کیا کمیٹی کے کسی رکن کو چھوڑ کر کسی اور نے اسے لیک کیا ؟ یادو نے کہا رات8بجے تک میڈیا نے ہمیں بتا دیا کہ نوٹس بالآخر جاری کردی گئی ہے اور اسے کسی کے توسط پہنچایاجارہا ہے ۔ جب تک ہمیں یہ پتہ نہیں چل گیا کہ پروفیسر آنند کمار کو ان کے گھر پرنوٹس مل گئی ہے ، اس وقت تک ہم نے اس پر یقین نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے ، میدیا کو ہر مرحلے میں کون مطلع کررہا ہے ۔

Yogendra Yadav calls AAP show-cause notice 'a joke'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں