کشمیر میں احتجاج جاری - یاسین ملک اور سوامی اگنی ویش گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-19

کشمیر میں احتجاج جاری - یاسین ملک اور سوامی اگنی ویش گرفتار

سری نگر
پی ٹی آئی
کشمیر کے بڈگام میں احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک نو عمر لڑکا اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ریاستی حکومت نے اس ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کے حکم دے دئے ہیں ۔ علیحدگی پسند قائد مسرت عالم کی گرفتاری کے ایک روز بعد پوری وادی کشمیر میں بند منایا گیا ۔10ویں جماعت کے طالب علم سہیل احمد کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی بڑے پیمانے پر احتجاجات پھوٹ پڑے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ میں دو مزید افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس نے ہجوم کو منتشر کرنے ربر کی گولیاں داغی ، اس کے بعد جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ( جے کے ایل ایف) چیف یسین ملک اور سوامی اگنی ویش کو نوپال کے راستہ میں حراست میں لے لیا گیا ۔ آج کی ہڑتال سخت گیر حریت کانگریس قائد سید علی شاہ گیلانی اور دیگر علیحدگی پسندگروپوں کی جانب سے ترال میں ایک نوجوان کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کی مخالفت میں بلائی گئی تھی ۔ گیلانی کو جمع کے روز مارچ میں شرکت کے لئے جانے سے پہلے ہی ان کے مکان میں نظر بند کردیا گیا تھا ۔ دیگر علیحدگی پسند قائدین بشمول اعتدال پسند حریت کانفرنس قائدمیر واعظ عمرو فاروق کو آج ان کے مکان میں نظر بند کردیا گیا ۔ آج لگا تار دوسرے دن کشمیر میں احتجاجات منعقد ہوئے۔ کل مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف دوران احتجاج تشدد میں24افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ مسرت عالم کو ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے اور دیگر شدید الزامات کے تحت سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا تھا ۔ دوپہر یاسین ملک کو حراست میں لے کر کوٹھی باغ بھیج دیا گیا جب کہ سوامی اگنی ویش کو سری نگر ایئر پورٹ لیجا کر دہلی کے لئے فلائٹ میں سوار کروادیا گیا ۔ بعد میں یسین ملک کو بھی رہا کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملک کو نربل روانہ ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔ دوسری طرف جموں میں بی جے پی نے سوامی اگنی ویش کی کو ملک کی سالمیت کی تئیں وفاداری پر سوال دراز کئے ہیں ۔ بی جے پی ترجمان سدھانشو تریویدی کے مطابق اگر کوئی معروف شخصیت علیحدگی پسند افراد کے کسی پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ ان کی ہمت افزائی کررہے ہیں ، اس سے ان کی شہرت اور ملک کے تئیں وفاداری پر سوالیہ نشان لگتے ہیں ۔ سماجی کارکن سوامی اگنی وینس نے آج یسین ملک کے ہمراہ30گھنٹوں کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی جس کا مقصد وادی میں کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ بستیوں کی تعمیر کی تجویز کی مخالفت کرنا تھا ۔ شام ہوتے ہوتے بڑگام میں آج کے تصادم سے متعلق یہ اطلاع آئی کہ جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹبل اور اے ایس آئی کو آج ہلاک ہوئے نوجوان کی ہلاکت کے تعلق سے گرفتارکرلیا گیا ۔ ادھر پہلے ہی سے اپنے مکان میں نظر بند سخت گیر حریت کانفرنس قائد سید علی شاہ گیلانی نے آج بڈگام میں احتجاج کے دوران ہوئی ہلاکت کی مذمت میں سری نگر کے لال چوک کے پرتاپ پارک میں کل دھرنے میں بیٹھنے کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے پورے بڈگام میں کل ہڑتال بھی بلائی ہے ۔ گیلانی نے ایک بیان میں کہا میں دیگر آزادی موافق قائدین کے ہمراہ کل اس واقعہ کے خلاف پرتاپ چوک میں دو بجے دوپہر ایک گھنٹہ کے لئے دھرنے پر بیٹھوں گا۔

Jammu and Kashmir: Yasin Malik, Swami Agnivesh detained by police

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں