دہرہ دون آئی اے ایس اکیڈمی میں جعلی آئی اے ایس خاتون کی 6 ماہ رہائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-02

دہرہ دون آئی اے ایس اکیڈمی میں جعلی آئی اے ایس خاتون کی 6 ماہ رہائش

مظفر نگر سے تعلق رکھنے والی ایک جعلساز خاتون مسوری میں لال بہادر شاستری آئی اے ایس اکیڈیمی میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد اچانک لا پتہ ہوگئیں ۔ جس کے بعد اس باوقار اکیڈیمی کی سیکوریٹی کے بارے میں سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ یہ اکیڈیمی سیول سرونٹس کو تربیت فراہم کرتی ہے۔ مسوری پولیس انچارج چندن سنگھ بشت نے کہا کہ ایل بی ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے سیکوریٹی عہدیدار ستنبیر سنگھ نے خاتون کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں کہا کہ خاتون نے خود روبی چودھری ساکن مظفر نگر بتایا۔ خود کو آئی اے ایس ظاہر کرتے ہوئے وہ تقریبا 6 ماہ سے اکیڈیمی میں رہ رہی تھی ۔ حال ہی میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ اس کی شناخت اسنادات اور دیگر تفصیلات سب فرضی پائے گئے ۔ ایس ایچ او بشت نے اکیڈیمی کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ادارہ کی اہمیت ووقار کے پیش نظر اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جائے گی اور خاتون کا پتہ چلانے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ چونکہ خاتون اس انتہائی سیکوریٹی والے باوقار ادارہ میں نہ صرف داخل ہونے میں کامایب ہوئی بلکہ کئی ماہ تک وہاں مقیم رہیں اس سے ادارہ کی سلامتی و تحفظ پر سنگین سوالات پید اہوگئے ہیں ۔ ادارہ میں زیر تربیت سیول سرونٹس کی سلامتی پر بھی سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور یہ اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں کہ وہ ناپاک مقاصد سے وہاں کی تفصیلات حاصل کرسکتی ہے۔

Woman stays at IAS academy for 6 months using fake identity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں