پاکستان کو 952 ملین ڈالر کے فوجی ساز و سامان فروخت کرنے امریکہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

پاکستان کو 952 ملین ڈالر کے فوجی ساز و سامان فروخت کرنے امریکہ کا فیصلہ

واشنگٹن
آئی اے این ایس
اوباما انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا کہ پاکستان کو952ملین ڈالر مالیت کے فوجی سازو سامان فروخت کئے جارہے ہیں جن میں حملہ آور ہیلی کاپٹرس، فضا سے زمین پر ضرب لگانے والے میزائلس کے علاوہ دیگر فوجی تعاون سے متعلق اشیا شامل ہیں۔ انتظامیہ نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کردی کہ اس فروخت سے خطہ کا بنیادی فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا ۔ پنٹگان کے دفاعی سازوسامان فروخت کرنے والے شعبہ نے بتایا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس فروخت کو منظوری دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ہیلی کاپٹرس اور اسلحہ نظام سے پاکستان کو اپنی فوجی صلاحیتوں میں فروغ کے علاوہ جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی و عسکریت پسندی میں بڑی مدد ملے گی ۔ مجوزہ فروخت میں 15عددAH-1Zوائیپر اٹیک ہیلی کاپٹرس اور ایک ہزارAGM-114Rہیلی فائرIIمیزائلس اور متعلقہ سازو سامان ،32عد د ہیلمٹ ماؤنٹیڈ ڈسپلے،اوپٹیمائزڈ ٹاپ آؤل،17اے اینAAR-47میزائل وارننگ سسٹمس اور نظام کو مربوط اور آزمائش کے سازو سامان بھی شامل ہیں ۔ ڈیفینس سیکوریٹی کو آپریشن ایجنسی نے تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجوزہ فروخت سے غیر ملکی پالیسی اور جنوبی ایشیا میں مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس سے پاکستان کو بلا چوک نشانہ لگانے اور انتہائی بلندی سے ضرب لگانے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ۔ ایسی صلاحیتوں کے حصول سے اسلامی جمہوریہ کو شمالی وزیر ستان ایجنسی، وفاقی زیر انتظام قبائیلی علاقوں اور دیگر دور اتفادہ اور پسماندہ پہاڑی علاقوں میں ہر موسم میں بلا تفریق روز و شب کارروائیوں میں کامیابی یقینی ہوگی ۔ پاکستان کو اپنی مسلح افواج میں ایسے ہیلی کاپٹرس شامل کرنے میں کوئی دشواری در پیش نہیں ہوگی ۔ اہم کنٹراکٹرس میں بیل ہیلی کاپٹر، فورٹ ورتھ ٹیکساس کی ٹیکسٹرون، لن کی جنرل الکٹرک ، ہنٹس ویلے میں بوئنگ اورہیتھسڈا میری لینڈ کی لاک ہیڈ مارٹن جیسی کمپنیاں شامل ہوں گی ۔

US to provide $952 million military aid to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں