لال مسجد کیس - مشرف کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

لال مسجد کیس - مشرف کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ معطل

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی ایک عدالت نے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ کو معطل کردیا۔2007میں لال مسجد کے فوجی محاصرہ کے دوران امام عبدالرشید غازی کی ہلاکت کے لئے پرویز مشرف کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے ۔ غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ کو ہائی کورٹ میں چیالنج کیا گیا تھا جس نے ذیلی عدالت میں مشرف کے وکیل کی جانب سے اس تیقن کو درکنار کردیا تھا کہ ان کے موکل آئندہ سماعت میں یقینی طور پر حاضر ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے27اپریل تک سماعت ملتوی کردی اور71سالہ پرویز مشرف کو آئندہ سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس سے علیحدہ ایک کیس میں کوئٹہ کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت میں مشرف نے ایک میڈیکل رپورٹ پیش کی ۔ ان پر2006میں فوجی کاروائی کے دوران بلوچ قبائلی قائد اکبر خاں بگٹی کی ہلاکت میں ملو ث ہونے کا الزام ہے کیونکہ فوجی کارروائی کا حکم پرویز مشرف نے دیا تھا۔

Pak court suspends Musharraf arrest warrant in Lal Masjid case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں