پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ پر اقوام متحدہ کی تحدیدات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ پر اقوام متحدہ کی تحدیدات

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گر د سر گرمیوں کی انجام دہی اور مالیہ کے لئے پشاور اسکول قتل عام کے منصوبہ ساز پاکستان طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ تحدیدات عائد کئے ہیں ۔40سالہ فضل اللہ کو کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ تحدیدات کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اب اس پر اثاثوں کے انجماد ، سفر اوراسلحہ پر پابندی کا اطلاق ہوگا ۔ تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر ریڈیو ملا کے عرفی نام سے مشہور ہے ، وہ گزشتہ ماہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر میں فضائی حملوں میں زخمی ہوگیا تھا ، نیز فضائی حملہ کے بعد اس کی موت کی غیر مصدقہ اطلاعات شائع ہوئی تھیں ۔ امریکہ نے جنوری میں فضلا للہ کو ایک عالمی دہشت گرد قرار دیا اور اس کے خلاف تحدیدات عائد کی تھیں۔

UNSC Slaps Sanctions on Pak Taliban Chief Mullah Fazlullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں