بنگلہ دیش میں ایک ہندوستانی سمیت الفا کے 2 ارکان کو سزائے عمر قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

بنگلہ دیش میں ایک ہندوستانی سمیت الفا کے 2 ارکان کو سزائے عمر قید

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
ایک ہندوستانی شہری کو جس کا ممنوعہ علیحدگی پسند تنظیم الفا سے تعلق ہے اور اس کے ایک بنگلہ دیشی ساتھی کو دہشت گردی کے الزامات پر سزائے عمر قید سنائی گئی ہے۔ کشور گنج کی عدالت نے الفا لیڈر رنجن چودھری عرف میجر رنجن اور ان کے بنگلہ دیشی ساتھی پردیپ مارک کو یہ سزا دی ہے ۔ ان دونوں کوجولائی2012میں بھاری اسلحہ کے ساتھ بھیراپ کے لکشمی پور علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ چودھری 1997 بنگلہ دیش میں مقیم تھا اور وہ الفا سے رابطہ میں آیا تھا ، پولیس نے یہ بات بتائی۔ ان کے قبضہ سے ایک پستول، ایک ریوالور، 4کارتوس اور 4گرینیڈس ضبط کئے گئے تھے اور ان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت4مقدمات دائر کئے گئے تھے ۔

Bangladesh sentences ULFA leader to life in jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں