1/اپریل لندن پی ٹی آئی
برطانوی اسکولوں کو اس اندیشہ کے تحت چوکس کردیا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے تربیت یافتہ طلبا جاریہ ماہ اسیٹر تعطیل کے دوران شام میں دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے کے لئے فرا ر ہوسکتے ہیں ۔ شمیمہ بیگم ، عامرہ عباسی اور خدیجہ سلطانہ کے فرار ہونے کے بعد چوکسی کی یہ ہدایت دی گئی برطانوی کراؤن پر ازیکیوشن سرویس کے سابق چیف پراسیکیوٹر نظیر افضل کے حوالہ سے دی ٹائمس نے بتایا کہ میں مسلسل مغربی اور مشرقی لندن کے اسکولوں کے دو ہیڈ ٹیچر کے ساتھ ربط میں ہوں جنہوں نے بعض طلباء کو داعش کی جانب سے تربیت کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ ٹیچرز، طلبا کی تحقیقات کے اندیشہ سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو اطلاع دینے سے گریز کررہے ہیں ۔ ایک ہیڈ ٹیچرس نے بتایا کہ والدین ان سے ملاقات کر کے یہ اندیشہ ظاہر کررہے ہیں کہ ان کے بچے شام کے لئے روانہ ہونے کی تیاری کررہے ہیں ۔ دونوں ہیڈ ٹیچرس نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ عین ممکن ہے کہ ایسٹر تعطیلات کے دوران ایسی کوششیں ہوں ۔Headteachers say they fear pupils will use Easter holidays to flee UK and join Isis in Syria
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں