ترکمنستان میں ہندی داں طلبا کا تہذیبی پروگرام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

ترکمنستان میں ہندی داں طلبا کا تہذیبی پروگرام

اصبغت
پی ٹی آئی
ہندی داں ترک طلبا نے آج وزیر خارجہ سشما سوراج کو ہندی نغمے سناتے ہوئے اپنا گرویدہ بنالیا ۔ انہوں نے میرا جوتا ہے جاپانی ، ایک بھجن اتنی شکتی دینا ہمیں داتا اور مختلف نغمے سنائے ۔ سشما سوراج کل سہ روزہ دورہ پر یہاں پہنچیں ۔ وہ پانچویں ہند۔ ترکمنستان بین حکومتی جوائنٹ کمیشن برائے تجارت ، معیشت ، سائنسی و تکنیکی تعاون کی مشترکہ صدارت کریں گی ۔ انہوں نے Yyldyzہوٹل میں جہاں ان کا قیام ہے ، آزادی ترک مین نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ لینگویجس کی ہندی چیر کے طلبا کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ چیئر2010 میں قائم کی گئی تھی ، جہاں آئی سی سی آر کی مدد سے 50 ترک مین طلبا ہندی پڑھ رہے ہیں۔ طلبا نے ہندی نغموں پر مشتمل تہذیبی پروگرام پیش کیا ۔ فلم شری 420 کا نغمہ میرا جوتا ہے جاپانی سننے کے بعد سشما سراج نے کہا راج کپور اس خطہ میں بے حد مقبول ہیں۔ جب آپ کسی اور مقام پر جاتے ہیں تو لوگ یہ کہتے ہیں کہ آپ گاندھی کی سرزمین سے آئی ہیں یا بدھ کی سرزمین سے آئی ہیں ، لیکن یہاں کے لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ راج کپور کی سرزمین سے آئی ہیں ۔ تمام طلبا نے مل کر فلم انکش کا بھجن اتنی شکتی دینا ہمیں داتا ، سنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا پسندیدہ بھجن سننا بڑا حیرت انگیز معلوم ہوتا ہے ۔ یہ وہ دعا ہے جس کا میں روز صبح جاپ کرتی ہوں ۔ دنیا بھر میں تشدد اور مار دھاڑ کے دوران یہ مجھے امن کا پیام دیتی ہے ۔ سشما سوراج نے ایک طالبہ سے دریافت کیا کہ کیا کوئی اس کے گھر میں ہندی بولتا ہے تو اس لڑکی نے جو پانچ سالہ ہندی کورس کے سال دوم میں زیر تعلیم تھی کہا نہیں اور اس بات کی نشاندہی کی کہ وہ بالی ووڈ کی فلموں سے متاثر ہوکر ہندی سیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے طالبہ سے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ اداکار کا نام بتانے کی کواہش کی ، جس پر اس نے کہا شاہ رخ خان، ایک طالب علم نے حب الوطنی پر مبنی ہندی نغمہ میرا ملک، میرا دیش اور میرا یہ وطن، بھی سنایا۔ طلبا نے سشما سوراج سے کہا کہ وہ ہندوستان سے پیار کرتے ہیں ۔

Turkmen students perform Hindi songs for Swaraj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں