وزیراعظم مودی کا سہ ملکی دورہ - میک ان انڈیا اور دفاع اہم موضوعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

وزیراعظم مودی کا سہ ملکی دورہ - میک ان انڈیا اور دفاع اہم موضوعات

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی کے فرانس، جرمنی اور کینیڈا کے کل سے شروع ہورہے دورہ میں کاروبار کا فروغ، معاشی معاہدہ، بشمول دفاع اور ریلویز اہم زیر غور موضوعات ہوں گے جو میک ان انڈیا پروجیکٹ کو ذہن میں رکھ کر طئے کئے گئے ہیں ۔ جمعرات کو دیر رات پیرس پہنچنے والے وزیر اعظم مودی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کا آٹھ روزہ دورہ کا اہم مقصد ہندوستان کے قومی، معاشی، ایجنڈی پر تائید خصوصاً نوجوانوں کے لئے ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔ یہ تمام3 ممالک جی۔7صنعتی جمہوریتیں ہیں جو ایک معاشی مفاد رکھتے ہیں۔ یہ بات خارجہ معتمد اعلیٰ ایس جئے شنکر نے دورے سے قبل میڈیا بریفننگ میں کہی ۔ فرانس میں استقبالیہ تقریب کے بعد مودی اعلیٰ فرانسیسی سی ای اوز کے ہمراہ ایک کے بعد دیگرے دو اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ مودی یونیسکو کے ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کریں گے اس کے بعد وہ فرنچ قومی اسمبلی میں دوپہر کا کھانا کھائیں گے ۔ دوپہر بعد وہ صدر فرانسکو منس ہولانڈو سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے بعد مودی اور صدر فرانس ناؤپر چرچہ پروگرام کے لئے سینا ندی میں ناؤ کی سواری پر روانہ ہوں گے ۔ 11 اپریل کو مودی مختلف تقریبات اور اہم نشستوں میں شرکت کریں گے۔12 اپریل کومودی ہننورمیسے فیر میں شرکت کے لئے کرنی کے ہننورروانہ ہوں گے ۔ اس اہم فیئر میں400 سے زائد ہندوستانی فرمس شرکت کررہی ہیں ۔ جہاں ہو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ 13 اپریل کو دونوں قائدین فیئر میں ہندوستانی پویلین اور ہند۔جرمنی تجارتی سمٹ کا افتتاح کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں