پی ٹی آئی
الیکشن کمشنر نسیم زیدی اس ماہ کے اواخر میں نئے چیف الیکشن کمشنر بن جائیں گے ۔ وزارت قانون نے اس سلسلہ میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما9 اپریل کو سبکدوش ہورہے ہیں ۔ معتبر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کردی ہے چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کل غیر ملکی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں اسلئے کاغذی کام فوری منظور ی کے لئے مکمل کرلیا گیا ہے ۔ یہ فائل اب صدر جمہوریہ کی منظوری کے لئے راشٹر پتی بھون بھیجی جائے گی۔ زیدی کے تقرر کے بعد حکومت مزید2 الیکشن کمشنروںکا تقرر کرنے کے لئے کارروائی آگے بڑھائے گی ۔ وی ایس سمپت کے جنوری میں عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد ایچ ایس برہما کو چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا تھا لیکن برہما کی جگہ پر ابھی تک کسی الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔19 اپریل کو برہما جب سبکدوش ہوجائیں گے تو سینا ریٹی کے لحاظ سے زیدی ہی اس عہدہ کے لئے درست امید وار ہوں گے ۔ نسیم زیدی2017 تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔1976 بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر نسیم زیدی وزارت شہری ہوا بازی میں طویل عرصہ سے خدمات انجام دیتے رہے۔
Senior IAS officer Nasim Zaidi appointed as Chief Election Commissioner
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں