دہلی کو اسمارٹ شہر بنانے میں تعاون دینے اسپین کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

دہلی کو اسمارٹ شہر بنانے میں تعاون دینے اسپین کی پیشکش

نئی دہلی
ایجنسیاں
اسپین کی حکومت نے ہندوستان میں اسمارٹ اور پائیدار شہروں کے فروغ میں تعاون دینے کے لئے مفاہمت نامہ کا ایک مسودہ پیش کیا ہے ۔ شہری ترقیات کے لئے مفاہمت نامہ کا مسودہ خارجی امور اور تعاون کے اسپین کے وزیر جو زگارسیا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اسپینی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پیش کیا ۔ اسپین اس مفاہمت نامہ کے مسودہ کے فریم ورک کے تحت ہندوستان میں دلی کو پہلا عالمی اوراسمارٹ شہر کے طور پر فروغ دینے میں مدد دینے کی تجویز رکھتا ہے ۔ اسپین کے وزیر نے وینکیا نائیڈو کے ساتھ باہمی تعاون کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اسپینی وزیر42سال کے بعد ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ اس سال اب تک ہندوستان میں اسپین کے لیڈروں کے پانچ اعلیٰ سطح کے دورہ ہوچکے ہیں ۔ اسمارٹ سیٹیز کی تعمیر میں ہندوستان کے پہل میں اسپین کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نائیڈو نے اسپینی وفد کو بتایا کہ حکومت سبھی متعلق ایجنسیوں کے ساتھ صلاح و مشوروں سے مزید کارروائی کے لئے مفاہمت نامہ کے مسودہ پر غور کرے گی ۔ اسپین کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک ریلوے اور میٹرو نیٹ ورکس ، میٹروں اور جہاز رانی کے علاوہ بندرگاہوں کی تعمیر میں دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے ۔

Spain proposes to develop Delhi as smart city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں