اترپردیش کے متاثرہ کسانوں کو مناسب معاوضہ کا مطالبہ - اکھلیش یادو کو سونیا کا مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

اترپردیش کے متاثرہ کسانوں کو مناسب معاوضہ کا مطالبہ - اکھلیش یادو کو سونیا کا مکتوب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اتر پردیش کے کسانوں کا کار اٹھایا جو حالیہ غیر موسمی بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ کرنے تازہ سروے کرانے کی ضرورت ہے اور اسی کے مطابق معاوضہ ادا کیاجانا چاہئے ۔ سونیا گاندھی جنہوں نے چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو کو ایک مکتوب روانہ کیا ، کہا کہ رائے بریلی حالیہ دورہ کے دوران انہوں نے خود اس علاقہ میں نقصانات کا مشاہدہ کیا ہے اور اس کی وجہ سے کسانوں کو پیش آنے والے بحران اسے واقفیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ضلع انتظامیہ نے صرف دس تا پندرہ فیصدل فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ کیا ہے اور کہا کہ کسانوں کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے تازہ سروے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق صرف ایسے کسانوں کو جن کی50فیصد فصلیں خراب ہوئی ہیں، معاوضہ ملتا ہے ۔ ریاستی حکومت کو ایسے انداز میں سروے کرانا چاہئے، جس سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ملے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے نیمچ ٹاون سے موصولہ اطلاع کے مطابق سونیا گاندھی نے آج مدھیہ پردیش کے کسانوں کو تیقن دیا کہ وہ ان کے حقوق کے لئے جد جہد کریں گی اور ان کے لئے مناسب معاوضہ کو یقینی بنائیں گی ۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ سونیا گاندھی آج صبح فضائی پٹی پر پہنچیں تاکہ ضلع کے کسانوں سے ملاقات کرسکیں اور غیر موسمی بارش کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے سکیں ۔ ریاست میں حال ہی میں غیر موسمی بار ش اور ژالہ باری کے سبب فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بعد ازاں دیگر مواضعات کا بھی دورہ کیا ۔ صدر کانگریس نے کھیتوں میں تقریباً نصف کلو میٹر پیدل چلتے ہوئے مدواڑہ میں تباہ فصلوں کا معائنہ کیا ۔ سونیا گاندھی نے بات چیت کے دوران کسانوں کو بتایا کہ اگرچیکہ مدھیہ پردیش میں ہماری حکومت نہیں ہے لیکن میں آپ کے ساتھ ہوں، میں آپ کے حقوق کے لئے جدو جہدو کروں گی اور اس بات کو یقینی بناؤں گی اور اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ آپ کو مناسب معاوضہ ملے ۔ کسانوں نے انہیں، اسپغولاور دیگر اناج کی تباہ شدہ فصلوں کا مشاہدہ کروایا اور اپنی بپتا سے واقف کروایا ۔ انہوں نے صبح میں موضع ہنگوریا پاٹک میں بارش سے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی ۔

Sonia asks Akhilesh to compensate rain-hit farmers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں