باری مسجد شہادت میں ملوث ہر شخص کو حکومت کا اعزاز - اعظم خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

باری مسجد شہادت میں ملوث ہر شخص کو حکومت کا اعزاز - اعظم خان

رام پور
پی ٹی آئی
آنجہانی وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی یادگار تعمیر کرنے این ڈی اے حکومت کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان نے کہا کہ مرکز بابری مسجد کی شہادت میں ملوث افراد کو اعزاز عطا کرنے کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے۔ انہوں نے کل یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آنجہانی وزیر اعظم پی وی نرسہما راؤ کی یاد گار تعمیر کرنے مرکزی حکومت کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ نریندر مودی زیر قیادت حکومت ایسے ہر شخص کو اعزاز عطا کرنے کی خواہش مند ہے جو بابری مسجد کی شہادت کی سازش میں ملوث رہا ہو ۔ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان روابط بھی سخت تنقید کی ۔ اعظم خان نے کہا کہ آر ایس ایس جڑ ہے اور بی جے پی اس کی شاخ ہے ۔ موجودہ حکومت آر ایس ایس اور وشوا ہندو پریشد کی جانب سے چلائی جارہی ہے وہ ایسے ہر شخص کو اعزاز دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس وقت کی حکومت میں اہم عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود تاریخی یادگار کی شہادت کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کو پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ مسجد کی شہادت کیس کے اصل ملزمین میں شامل ہے ۔ اتر پردیش کے وزیر نے مرکز کے غلام کی طرح کام کرنے پر سی بی آئی کو نشانہ تنقید بنایا اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کی ستائش کی جس میں بابری مسجد کی شہادت کے ملزم بی جے پی قائدین سے جواب طلب کیا گیا ۔

NDA carries inclination of awarding those involved in Babri demolition, says Azam Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں