اترپردیش اور بہار میں طوفان اور ژالہ باری - 18 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-29

اترپردیش اور بہار میں طوفان اور ژالہ باری - 18 افراد ہلاک

لکھنو/ پٹنہ
یو این آئی
اتر پردیش میں آج صبح ژالہ باری کے نتیجہ میں18افراد ہلاک اور دیگر50زخمی ہوگئے ۔ طوفان کے نتیجہ میں سڑک اور ٹرینوں کی آمد و رفت مسدود ہوگئی جس کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ مختلف علاقوں سے سڑکوں پر اور ریلوے ٹریکس پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریلوے ٹریکس پر اوور ہیڈ برقی تار بھی گر پڑے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی ۔ اس تازہ طوفان نے کسانوں اور عوام کوتباہی سے دوچار کردیا ہے جو پہلے سے غیر موسمی بارش اور زلزلہ سے متاثر ہیں ۔ گورکھپور سے موصولہ اطلاع کے مطابق ژالہباری کی وجہ سے گورکھپور یونیورسٹی میں قائم زلزلہ ریلیف کیمپ تباہ ہوگیا ۔ بعد ازاں اس کیمپ کو یونیورسٹی کے ہال میں منتقل کردیا گیا ۔ طوفان کی وجہ سے کانپور اور لکھنو کے درمیان ریلوے ٹریفک بھی درہم برہم ہوگئی کیوں کہ یہاں برقی تار منقطع ہوگئے تھے ۔ مختلف مقامات پر ٹرینیں پھنس گئیں ، تقریبا 5گھنٹے بعد انہیں بحال کیا گیا ۔تاروں کے ٹوٹ جانے سے کئی ٹرینیں بشمول نئی دہلی ، لکھنو شتابدی ایکسپریس تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر سے لکھنو پہنچی ۔ ایک بڑا ٹرین حادثہ اس وقت ٹل گیا جب مراد آباد کے قریب لکھنو جانے والی اے سی سوپر فاسٹ ایکسپریس پر برقی تار گر پڑا اور ٹرین کے پہیوں میں لپٹ گیا ۔ ڈرائیور کو ایمرجنسی بریک استعمال کرتے ہوئے ٹرین روکنی پڑی ۔ اسی دوران رائے بریلی کے موضع پروا میں بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ امیٹھی میں منشی گنج علاقہ میں ایک مکان منہدم ہوگیا ، جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کاس گنج سے موصولہ اطلاع میں کہا گیا کہ ضلع میں طوفان کی وجہ سے مکانات کے انہدام کے مختلف واقعات میں چار افراد زندہ دفن ہوگئے ۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہںٰ ۔ بجنور پرتاب گڑھ ، بارہبنکی اور ہاپور میں بجلی گرنے سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ لکھنو میں تین افراد پر بجلی گری ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے کہا کہ پاڑہ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ کرشنا نگر میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے مہلوکین کے ورثہ کو فی کس7لاککھ روپے ایکس گریشیا کی ادائیگی کا اعلان کیا۔ دوسری طرف بہار کے کئی علاقے آج طوفانی ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ بارش سے متاثر ہوئے جس کی وجہ سے راحت رسانی کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔ واضح رہے کہ بہار، ہفتہ کے دن آئے شدید زلزلہ اور مابعد جھٹکوں سے پہلے ہی متاثر ہے ۔ پٹنہ اور بہار کے دیگر علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے جھکڑ چلے جس کے بعد بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر اے کے سین نے بتایا کہ جھار کھنڈ کے قریب ہوا کے دباؤ کی وجہ سے خلیج بنگال میں طوفان کے زیر اثر یہ جھکڑ چلے اور بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو متنبہ کیا گیا تھا کہ بہا رکے تقریبا ً نصف اضلاع میں30اپریل تک تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے اور بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بارش معتدل ہوگی ۔ بہار کے کئی علاقوں بشمول مشرقی چمپارن ، سیتا مڑھی ، دربھنگہ اور دیگر اضلاع میں تیز رفتار ہواؤں کے جھکڑ چلے اور بارش ہوئی ۔ دارالحکومت پٹنہ میں دوپہر میں موسم ابر آلود ہوگیا اور ایک بجے دن ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوئی ۔ ناسازگار موسم کی وجہ سے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے رکسول جانے کے منصوبہ کو ملتوی کرنا پڑا ۔ اب وہ ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ سڑک ہ ند۔ نیپال سرحد کا دورہ کریں گے ۔

Rain, thunder storm kill 18 in UP & Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں