نیپال سے 2500 سے زائد ہندوستانیوں کا تخلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-29

نیپال سے 2500 سے زائد ہندوستانیوں کا تخلیہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بہار میں زلزلہ سے ہلاکتیں58ہوچکی ہیں جب کہ180دیگر افراد زخمی ہیں۔ اسی دوران2500سے زائد ہندوستانیوں کا تباہ کن زلزلہ سے متاثرہ نیپال سے بحفاظت تخلیہ کردیا گیا جو ہند۔ نیپال سرحد پر اکسال کے مقام پر پہنچ گئے ۔ انہیں یہاں آمد پر غذائی پیاکٹس دئیے گئے اور ٹرینوں اور بسوں کے ذریعہ ان کے آبائی مقامات کو روانہ کردیا گیا ۔ اسی دوران پرنسپال سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ویاس جی نے بتایا کہ مغربی چمپارن میں ایک اور شخص فوت ہوگیا جس کے بع دریاست میں مرنے والوں کی تعداد58ہوگئی ہے ۔این ڈی آر ایف کی نویں بٹالین کے کمانڈ نٹ وجئے سنہا نے بتایا کہ کھٹمنڈو کو تین بٹالین بھیجے گئے ہیں ، جن میں سے ہر ایک 45ارکان پر مشتمل ہے ۔ یہ بٹالین کل رات براہ سڑک روانہ ہوئے تاکہ ہمالیائی ملک میں امداد و راحت کے کاموں میں مدد پہنچا سکیں۔ مزید تین این ڈی آر ایف ٹیمیں تیار رکھی گئی ہیں تاکہ ہدایت ملنے پر فوری روانہ کی جاسکیں ۔ سیتا مڑھی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہند۔ نیپال سرحد کے تمام داخلہ راستوں پر تعینات کی گئی ہے تاکہ نییپال سے آنے والے عوام کی تشخٰص اور انہیں طبی امداد پہنچائی جاسکے ۔ دربھنگہ سے موصولہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلع میں انچارج وزیر ویدیا ناتھ ساہنی اور خصوصی ضلع مجسٹریٹ آنند کشور ضلع میں راحتی کاموں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ تیارغذائی پیاکٹس راحتی کیمپوں میں پہنچائے گئے جہاں2500سے زائد افراد کل رات پہنچے انہیں آج متعلقہ مقامات کو روانہ کردیا گیا ۔ نیپال میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے آج صبح کھٹمنڈو سے جملہ30بسیں روانہ ہوئیں ۔

More than 2500 Indians have reached Raxaul on the Indo-Nepal border from earthquake-hit Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں