راہول گاندھی کسانوں کے لئے پدیاترا کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-28

راہول گاندھی کسانوں کے لئے پدیاترا کریں گے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کسان ریالی کے بعد راہول گاندھی ، زرعی بحران کے پس منظر میں کسانوں تک رسائی حاصل کرنے اب کسان پدیاترا کریں گے۔ جہاں کانگریس حصول اراضی بل کو اپنی سیاسی نیا کو بچانے کے لئے ایک بڑا موضوع بنانے کوشاں ہے ، وہیں راہول گاندھی کا عوام تک رسائی کا بڑا منصوبہ پارٹی کیڈر کو موثر بنانا اور کسان برادریوں میں پارٹی کی بنیاد کو وسیع کرنا ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پدیاترا کا آغاز مہاراشٹرا میں ودربھا یا پھر اور کوئی ضلع بشمول تلنگانہ کا میدک سے ہوگا ، کیوں کہ یہی دو علاقے کسانوں کی خود کشیوں کے سبب سرخیوں میں رہے ۔ گاندھی اتر پردیش، آندھرا پردیش ، راجستھان ،مہاراشٹرا، پنجاب اور تلنگانہ کے کئی اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ اتر پردیش میں گاندھی ، بندیل کھنڈ اور مشرقی اتر پردیش جائیں گے ۔ جہاں کانگریس نائب صدر نے ماضی میں بھی، یوپی اے حکومت کے دوران بندیل کھنڈ مسئلہ اٹھا کر اسے پیاکیج دینے کا تیقن دیا تھا وہیں مشرقی اتر پردیش میں پریشان حال کسانوں کا ایک اور علاقہ ہے جو بہار سے متصل ہے جہاں سال کے اواخر میں انتخاب منعقد شدنی ہیں۔ جب ربط پیدا کیا گیا تو اے آئی سی سی کے محکمہ کمیونی کیشن کے انچارج رندیپ درجیوالا نے کہا کہ راہول جی آنے والے دنوں میں کسان پد یاترا کریں گے ۔ وہ ان تمام ریاستوں کا دورہ کریں گے جہاں کسان پریشان ہیں ۔

Rahul to embark on 'padyatra' against Centre's policies on land

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں