تحویل اراضی بل کی پوری قوت سے مخالفت کی جائے گی - کانگریس نائب صدر راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-19

تحویل اراضی بل کی پوری قوت سے مخالفت کی جائے گی - کانگریس نائب صدر راہول گاندھی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دوماہ تک غیر موجودگی کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے درمیان آتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج اعلان کیا کہ حکومت کو تحویل اراضی بل سے دستبردار کیاکروانے کے لئے پوری قوت سے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ کسانوں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ دو بدو ملاقات کے دو سشن کے دوران کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ وہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے شرو ع کردہ تحویل اراضی بل کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کریں گے ۔ یہاں رام لیلا میدان میں ہونے والی کسان کھیت مزدور ریالی سے قبل آج مختلف کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور سڑک سے پارلیمنٹ تک ان کے مفادات کی خاطر لڑائی لڑنے کی یقین دہانی کرائی۔ دہلی ، پنجاب ، ہریانہ ، اتر پردیش اور راجستھان وغیرہ ریاستوں کی کسان تنظیموں کے ۔ ایک وفد نے راہول گاندھی کی12تغلق لین پر واقع رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد راہول گاندھی نے اپنی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں کسانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بات چیت کی ۔ انہوںنے کسانوں کو کانگریس کی طرف سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ راہول گاندھی نے کسانوں کے نمائندوں سے کہا کہ پارٹی نے تحویل اراضی کے مسئلے پر بھٹہ پرسول دیہات جہاں سے2011ء میں راہول گاندھی نے پدیاترا شروع کی تھی ، کہاکہ اس تحریک کو جاری رکھی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس تحویل اراضی آرڈیننس کی پارلیمنٹ میں سخت مخالفت کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کے دوسرے مسائل کے حق میں بھی پر زور آواز اٹھائے گی ۔ اس طرح پارٹی کسانوں کے لئے پارلیمنٹ سے سڑک تک لڑے گی ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے بتایا کہ کسانوں کے نمائندوں نے راہول گاندھی سے ملاقات کر کے تحویل اراضی آرڈیننس اور حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کی اطلاع دی ۔ راہول گاندھی نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی کہ کانگریس پوری مستعدی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اتوار کو ہونے والی ریالی میں ان کی گونج سنائی دے گی ۔ اورپیر سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں پارٹی زور وشور کے ساتھ کسانوں کے مسائل اٹھائے گی ۔ کسانوں کے وفد میں شامل غازی آباد کے اودھم سنگھ او گوتم بدھ نگر کے وریندر شرما نے بتایا کہ راہول گاندھی سے سات ریاستوں کی کسان تنظیموں کے تقریباً30نمائندوں نے ملاقات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس جنرل سکریٹری نے ان کے مصائب کی سماعت کی ۔ اور کہا کہ وہ ہر لڑائی میں کسانوں کے ساتھ ہیں۔ وفد سے ملاقات کے بعد راہول گاندھی نے اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل کر سینکڑوں کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کی سماعت کی ۔ اس دوران ان کے ساتھ ہریانہ کے سابق چیف منسٹر بھوپیندر سنگھ ہڈا، راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ، پارٹی کے ترجمان پی سی چاکو اور اتر پردیش کے انچارج مدھو سدن مستری بھی موجود تھے ۔

Congress vice president Rahul Gandhi battle against Land Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں