یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین ملکوں کے دس روزہ دورہ کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں اور اس دوران وہ فرانس سے چھتیس رافیل جنگی طیارہ ، جیتا پورنیو کلیائی کارضانہ کی تعمیر میں مدد اور اے ائر بس سے دو ارب ڈالر کی مینو فیکچرنگ اور سپلائی کا وعدہ ، کینیڈا سے3175ٹن یورینیم اور جرمنی سے میک ان انڈیا کے لئے بھرپور تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ نریند رمودی کے آج صبح یہاں پالم ٹینیکل ایریا اے ئر پورٹ پر پہنچنے پر بی جے پی کی دہلی یونٹ کے صدر نشین اپادھیائے ، بی جے پی کے لیڈر وجئے گوئل اور نئی د ہلی حلقے سے ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا۔ مسٹر مودی نے اپنے اس دورہ کے دوران پیرس ، برلن اور اوٹاوا میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی ماحول بنانے اور سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی دعویداری کو بہت مضبوط اور کارگرد ڈھنگ سے پیش کیا اور اسے ہندوستان کا اخلاقی حق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا تہذیب ، روایت اور تاریخی امن کا شاندار ریکارڈ رہا ہے ۔ اس کا کوئی جارحانہ ریکارڈ نہیں رہا ہے ۔ یہ بودھ اور گاندھی کا ملک ہے ۔ اسے ہی اگر سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت نہ ملے تو عالمی امن کی کوششوں کو کیسے متوازن بنایاجاسکے گا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ وہ دور ماضی کا حصہ بن گیا جب ملک بھیک مانگتا تھا۔ آج ہندوستان اپنا حق مانگتا ہے اور دنیامیں امن کے پیغام کی تشریح و توسیع کی بنیاد پر اسے یہ حق حاصل ہے ۔ میں دنیا سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن کے علمبردار وں کا احترام کریں ۔
PM Narendra Modi returns home after three-nation tour
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں