ضعیف دکھائی دینے والی 17 سالہ برطانوی لڑکی چل بسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-05

ضعیف دکھائی دینے والی 17 سالہ برطانوی لڑکی چل بسی

Hayley-Okines
غیر معمولی جنیائی بیماری کا شکار17سالہ ہیلی اوکائنس جسے100سالہ نوجوان لڑکی کے طور پر جانا جاتا ہے اب اس دنیا میں نہیں رہی ہے۔ قبل از وقت عمر بڑھنے کا علاج بیماری میں مبتلا بوڑھی نظر آنے والی برطانوی لڑکی ہیلی اوکائنس کا جمعرات کی شب انتقال ہوگیا۔ ایسٹ سسیکس کی رہائشی ہیلی اوکائنس جینیاتی خرابی کی بیماری ، پروجیریا کے ساتھ پید اہوئی تھی اس غیر معمولی بیماری کی وجہ سے بچوں کی عمر عام شرح کے مقابلہ میں8گنا زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔ دنیا بھر میں اس غیر معمولی بیماری میں مبتلا بچے جسمانی طور پر بوڑھے نظر آتے ہیں، لیکن ان کی بیماری کا مریض کے دماغ پر اثر نہیں ہوتا ہے۔ لہذا ہیلی بھی ایک جوان لڑکی کی طرح سوچتی تھی اور اس کے جذبات بھی امنگوں سے بھرے تھے جس کا اظہار اس نے اپنی سوانح حیات، اولڈ بی فور مائی ٹائم میں کیا ہے ۔

17-year-old girl Hayley Okines living in '100-year-old body' dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں