4/اپریل برلن رائٹر
جرمنی کی ایک انتہائی اہم لائبریری میں موجود ہاتھ سے لکھے گئے قرآن مجید کے ایک ایسے جزوی نسخہ کا پتہ چلا ہے جو پیغمبر اسلامؐ کی رحلت کے صرف20سال بعد لکھا گیاتھا۔ نسخہ کی باقیات کے تجزیے سے یہ بات ثابت ہوئی ۔ جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ اطلاعات ک مطابق قرآن مجید کا یہ نسخہ باریک چمڑے کی تہوں پر ہاتھ سے لکھے گئے دنیا بھر میں قدیم ترین نسخوں میں سے ایک ہے، جو برلن ہی میں قائم محققین کی طرف سے تعلیمی، تاریخی اور تحقیقی مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی پروشیا کی ریاستی لائبریری میں محفوظ ہے ۔ برلن میں قائم اس پروشیائی اسٹیٹ لائبریری نے بتایا کہ اس کے پاس یہ انتہائی قدیم قرآنی نسخہ مکمل حالت میں موجود نہیں بلکہ اس کے صرف7مہین صفحات ہیں جو دراصل چمڑے کے بہت باریک پارچے ہیں ۔ ان پارچوں کے بارے میں تازہ ترین تحقیق اور جدید ذرائع سے کئے جانے والے سائنسی تجربوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ قرآنی نسخہ 606ء اور652ء کے درمیانی عرصہ میں لکھا گیا تھا ۔ عیسوی کیلنڈر کی رو سے پیغمبر اسلام کی پیدائش571ء میں مکہ مکرمہ میں اور حلت632ء میں مدینہ منورہ میں ہوئی ۔ پروشیائی اسٹیٹ لائبریری کے اعلیٰ ذرائع نے جرمن اخبار میر کیشے الگمائنے سائٹنگ کو بتایا کہ قرآن کے اس انتہائی قدیم دستی نسخے کے یہ صفحات ایک ایسے جرمن عالم کی ملکیت تھے جو19ویں صدی کے آخری اور 20ویں صدی کے ابتدائی برسوں میں مصری دارالحکومت قاہرہ میں تحقیق کے لئے مقیم تھا۔ برلن کے اس تاریخی کتب خانہ کے ذائع کے مطابق قاہرہ میں قدیم علوم کے ماہر اس جرمن محقق کی موت کے بعد اس کی ملکیت والی دستاویزات اس لائبریری نے خرید لی تھیں۔ ابھی حال ہی میں ممکنہ طور پر1400سال پرانے ان صفحات کو تفصیلی معائنہ کے لئے سوئٹزر لینڈ میں زیورچ یونیورسٹی کی ایک لیباریٹری میں بھیجا گیا ۔ جہاں ریڈیو کاربن ٹسٹوں کی مدد سے ان صفحات کی عمر کا تعقین کرنے کی کوشش کی گئی ۔ لائبریری کے ذرائع نے اخبار میر کیشے الکمائنے سائٹنگ کو بتایا کہ ریڈیو کاربن معائنوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ7قرآنی صفحات جس نسخہ کا حصہ تھے وہ606ئ اور652ئ کے درمیانی عرصہ میں لکھے گئے تھے، یعنی زیادہ سے زیادہ پیغمبر اسلام کی رحلت کے صرف20سال بعد کے ہیں ۔ گزشتہ برس جرمنی ہی میں ٹیونگن یونیورسٹی کی لائبریری نے بھی اپنے ہاں محفوظ ان77صفحات کا ریڈیو کاربن معائنہ کرایا تھا ، جو کبھی ہاتھ سے لکھے گئے قرآن مجید کے ایک بہت قدیم نسخہ کا حصہ تھے۔ اس نسخہ کے بارے میں بھی یہ پتہ چلا کہ یہ زیادہ سے زیادہ پیغمبر اسلام ؐ کے وصال کے20سے40سال بعد تک کے عرصہ میں کسی وقت لکھا گیا تھا۔ ٹیوبنکن یونیورسٹی کی لائبریری کے پاس موجود قرآن کا یہ جزوی نسخہ اس کتب خانہ کی ویب سائٹ پر آن لائن دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے ۔Researchers in Germany have discovered that a manuscript of Qur'an written between 20 and 40 years after the Prophet Muhammad's death
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں